دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

راہِ خدا میں خیرات کے7 حیرت انگیز واقعات:

book_icon
عورت اور قرآن
            
ابو سلمہ! زمین چھوڑ دو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے: جو شخص ایک بالشت بھر زمین بھی کسی سے ظلماً لیتا ہے، اللہ پاک قیامت کے دن اس کے گلے میں سات زمینوں کا وہ حصہ طوق بنا کر ڈالے گا۔(1) خواتین اور راہِ خدا میں خیرات کرنا ارشاد فرمایا: اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَهُمْ وَ لَهُمْ اَجْرٌ كَرِیْمٌ(۱۸)(2) ترجمہ : بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ جنہوں نے اللہ کو اچھا قرض دیا ان کیلئے کئی گنا بڑھا دیا جائے گا اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے۔ فرمایا کہ بیشک وہ مرد اور عورتیں جنہوں نے خوش دلی اور نیک نیت کے ساتھ حق داروں کو صدقہ دیا اور راہِ خدا میں خرچ کیا تو ان کیلئے صدقہ کرنے اور راہِ خدا میں خوش دلی کے ساتھ خرچ کرنے کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جائے گا اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے اور وہ جنت ہے۔(3)

راہِ خدا میں خیرات کے7 حیرت انگیز واقعات:

(1)حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے متعلق مروی نے کہ ایک مسکین نے آپ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا جبکہ آپ رضی اللہ عنہا روزے سے تھیں اور گھر میں سوائے ایک روٹی کے کچھ نہ تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی باندی سے فرمایا: اسے وہ روٹی دے دو۔ باندی نے کہا : آپ کی افطاری کے لیے اس کے سوا اور کچھ نہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : اسے وہ روٹی دے دو۔ باندی کہتی ہیں: تو میں نے وہ روٹی اسے دے دی۔ جب شام ہوئی تو اہل بیت یا اس شخص نے ہدیہ بھیجا جو ہمیں بکری کا گوشت ہدیہ کرتا تھا اور اس کو ڈھانپ کر لایا۔ آپ رضی اللہ عنہا نے خادمہ کو بلا کر فرمایا: ” كُلِيْ مِنْ هٰذَا خَيْرٌ مِنْ قُرْصِكِ “ یعنی اس میں سے کھاؤ یہ تمہاری اس روٹی سے بہتر ہے۔(4) (2)حضرت اُمِّ ذرہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک لاکھ درہم
[1] … مسند احمد، مسند السیدۃ عائشہ، 10/117، حدیث:26284 [2] … پ27، الحدید:18 [3] … مدارک، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۱۲۱۰، خازن، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۸، ۴ / ۲۳۰، ملتقطاً [4] … شعب الایمان، باب فی الزکاۃ، فصل فیماجاء فی الایثار، 3/260، حدیث:2482

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن