دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
قبیلہ کے بڑھئی غلام نے چھیل کر بنایا ہے اور اگر آپ ان میں آگ لگاؤ تو جل کر راکھ ہو جائیں گے ۔ (1) ایک روایت میں اور آتا ہے کہ انہوں نے فرمایا کیا تمہیں شرم نہیں آتی کہ تم ایک لکڑی کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہو جو زمین میں اگتی ہے مزید کہا کہ اگر آپ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی گواہی دے دیں تو میرے لئے آپ کا یہ قبول اسلام ہی حق مہر ہے ۔(ثابت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :ام سُلِیم رضی اللہ عنہا کے حق مہر سے زیادہ باوقار حق مہر نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے نہ سنا ہوگا۔) اور الحمد للہ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ مسلمان ہوگئے اور پھر انہی سے نکاح ہوا۔(2) (2)حضرت اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہما کا اہلِ اقتدار کو نہی عن المنکر کرنا:حضرت اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہما ، سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی بیٹی، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی بہن، حضرت زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ کی زوجہ اور حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی والدہ ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے حجاج بن یوسف سے جنگ کی اور حجاج کے لشکر نے حضرت عبد اللہ ابن زبیر رضی اللہ عنہما کو شہید کردیا اور ان کی شہادت کے بعد ان کی والدہ حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کے پاس آکر الزامات لگانے شروع کر دئیے اور کہنے لگا: تیرے بیٹے نے حرم میں الحاد کیا، اسی باعث میں نے اسے قتل کر دیا ،یہ اللہ کی طرف سے اسے درد ناک عذاب چکھا یا گیا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تو جھوٹ کہتا ہے، تو نے بیشک اس کو اس حالت میں شہید کیا کہ وہ بہت زیادہ روزے رکھنے والا، بہت زیادہ قیام کرنا کرنے والا ، والدین کے ساتھ نیکی کرنے والا، دین کی حفاظت کرنے والا تھا۔ تونے اس کی دنیا کو برباد کرکے اپنی آخرت برباد کی ہے اور بیشک نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ہمیں بتایا تھا کہ ثقیف قبیلہ سے دو بڑے جھوٹے نمودار ہوں گے ،ان میں سے دوسرا پہلے سے بد تر ہوگا اور وہ بہت تباہی کرنے والا ہوگا اور اے حجاج وہ دوسرا شخص تو ہی ہے ۔(3) (3) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا نہی عن المنکر :ابو سلمہ بن عبدالرحمن ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس زمین کا ایک جھگڑا لے کر حاضر ہوئے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے فرمایا: اے
[1] … طبقات ابن سعد،من نساء بنی عدی بن النجار،ام سلیم،10/397 [2] … طبقات ابن سعد،من نساء بنی عدی بن النجار،ام سلیم،10/397 [3] … طبقات ابن سعد،تسمیۃ النساء المسلمات المبایعات من قریش، اسماء بنت ابی بکر، 10/241

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن