30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ﳔ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠(۳)(1)
جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی۔
امام رازی رحمۃ اللہ علیہ نے اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے کہ انسانوں میں جس طرح مرد شامل ہیں اسی طرح خواتین بھی شامل ہیں اور جس طرح خسارے سے نجات کے لئے مردوں کے لئے یہ کام ضروری ہیں اسی طرح عورتوں کے لئے بھی ان چار صفات کو اپنانا لازمی امر ہے جس میں سے تیسرا نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا شامل ہے۔ اسی کی دلیل ہم اللہ رب العالمین کے ایک اور ارشاد سے لیتے ہیں ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِؕ- (2)
ترجمہ :تم وہ بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے نکالی گئی ہو۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو اور تم اللہ پر ایمان لاتے ہو۔
علامہ ابن نحاس دمشقی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : میں کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا (والمومنات ) فرمانا اس بات کی دلیل ہے کہ بحالت استطاعت عورتوں پر مردوں کی مانند ( امر بالمعروف ونہی عن المنکر )واجب ہے۔(3)
امام بخاری و مسلم رحمۃ اللہ علیہ ما نقل فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: خبردار، تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے متعلق سوال کیا جائے گا‘‘۔(4)
خواتین کے تبلیغِ دین کی3 عظیم مثالیں:
(1)ام سُلِیم رضی اللہ عنہا کی دعوت پر شوہر کا قبولِ اسلام:حضرت ام سلیم حضرت انس رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں ، شوہر کی وفات کے بعد آپ کو حضرت ابو طلحٰہ رضی اللہ عنہ ( جو اس وقت تک اسلام نہیں لائے تھے)نے اپنے ساتھ نکاح کی دعوت دی ۔ آپ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: میرے لئے ایک مشرک کے ساتھ شادی کرنا درست نہیں اے ابو طلحٰہ ،کیا آپ کو اس بات کا علم نہیں کہ جن معبودوں کی تم پرستش کرتے ہو انہیں فلاں
[1] … پ30، العصر:1-3
[2] … پ4،آل عمران:110
[3] … تنبیہ الغافلین عن اعمال الجاھلین، الباب الاول،ص:20
[4] … بخاری،کتاب العتق، باب کراہیۃ التطاول علی الرفق،3/150، حدیث:2554، مسلم،کتاب الامارۃ، باب فضیلۃ الامام العادل، ص:784، حدیث:1829(4724)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع