30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس آیت میں فرمایا کہ مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ، آپس میں دینی محبت والفت رکھنے والے اور ایک دوسرے کے معین و مددگار ہیں۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر ایمان لانے اور شریعت کی اتباع کرنے کا حکم دیتے ہیں اور شرک و معصیت سے منع کرتے ہیں۔ فرض نمازیں ان کے حدود و اَرکان پورے کرتے ہوئے ادا کرتے ہیں۔ اپنے اوپر واجب ہونے والی زکوٰۃ دیتے ہیں اور ہر معاملے میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا حکم مانتے ہیں۔ان صفات سے مُتَّصِف مومن مرد اور عورتیں وہ ہیں جن پر عنقریب اللہ تعالیٰ رحم فرماے گا اور انہیں دردناک عذاب سے نجات دے گا۔ بیشک اللہ تعالیٰ غالب اور حکمت والا ہے۔(1)
اس سے معلوم ہوا کہ نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنا جیسے مردوں کی ذمہ داری ہے ایسے ہی عورتوں کی بھی ذمہ داری ہے۔ عورتیں اپنے دائرہ کار میں جہاں برائی دیکھیں وہاں اس سے روکنے کی کوشش کریں ، یونہی جہاں نیکی کی بات سمجھا سکتی ہیں وہاں سمجھائیں۔ اس کےلئے سب سے اہم مقام تو گھر ہے کہ ماں اپنی اولاد کو بآسانی سمجھا سکتی ہے پھر بہنیں ایک دوسرے کو سمجھا سکتی ہیں، یونہی رشتے دار خواتین خاندان کی دیگر عورتوں، لڑکیوں کو نیکی کی دعوت دے سکتی ہیں۔ اس سے آگے اسکول کالج میں پڑھانے والی خواتین اپنی طالبات کو بہت عمدہ انداز میں سمجھا کر ان کی کردار سازی اور اسلامی تربیت کرسکتی ہیں۔
عورتوں کے ایک شبہ کا ازالہ:
بعض اوقات خواتین سمجھتی ہیں کہ تبلیغ ِ دین، صرف صرف مردوں کی ذمہ داری ہے اور عورت کا کام صرف گھر چلانا اور اولاد کی تربیت ہے لیکن حقیقت یہ نہیں ہے بلکہ گھر اور اولاد کی ذمہ داری کے ساتھ امر بالمعروف بھی عورتوں کی ذمہ داری ہے جیسا کہ اوپر آیت میں ذکر کیا گیا ہے۔ قرآن پاک میں سورۃ العصر میں ایمان، عمل صالح، حق کی تلقین اور صبر کی تاکید کے جو اوصاف بیان فرمائے ہیں وہ صرف مردوں کے بارے میں نہیں ہیں ؛بلکہ انسان کے بارے میں ہیں اور عورتیں بھی انسان ہونے میں داخل ہیں، چنانچہ فرمایا گیا:
وَ الْعَصْرِۙ(۱) اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ(۲) اِلَّا
ترجمہ : زمانے کی قسم۔ بیشک آدمی ضرور خسارے میں ہے۔ مگر
[1] … خازن، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۷۱، ۲/۲۵۹-۲۶۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع