30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1) نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:فاطِمہ( رضی اللہ عنہا ) تمام اہلِ جنّت یا مؤمنین کی عورتوں کی سردار ہے۔(1)
(2) ارشاد فرمایا:فاطمہ میرے بدن کا ایک ٹکڑا ہے جس نے فاطمہ کو ناراض کیا اُس نے مجھے ناراض کیا۔ (2)
(3) ایک مرتبہ حضرت علی اورحضرت عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کی: حضور کو اپنے گھروالوں میں کوئی زیادہ پیارا ہے؟تو نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: فاطمہ بنت محمد۔ (3)
(4) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: فاطمہ تو انسانی حور ہے۔ (4)
باب: 02
عورت اور اچھا کردار
اس باب میں عورتوں کے اچھےکردار سے متعلق آیات اور ان کی تفصیلات کا ذکر ہے۔
عورتوں کی خدمتِ دین اور تبلیغ ِ اسلام
ارشاد فرمایا:
وَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍۘ-یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ یُطِیْعُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗؕ-اُولٰٓىٕكَ سَیَرْحَمُهُمُ اللّٰهُؕ-اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ(5)
ترجمہ : اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں ، بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانتے ہیں۔ یہ وہ ہیں جن پر عنقریب اللہ رحم فرمائے گا۔ بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے۔
[1] … ترمذی،کتاب المناقب، مناقب حسن و حسین ، ۵/۴۳۱، حدیث:۳۸۰۶
[2] … بخاری، کتاب فضائل الصحابہ، مناقب قرابۃ الرسول،۵/۲۱، حدیث:۳۷۱۴
[3] … ترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب اسامہ بن زید،۵/۴۴۷، حدیث:۳۸۴۵
[4] … الروض الفائق،المجلس الثامن و الاربعون، ص:۲۷۴
[5] … پ 10،التوبہ:71
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع