دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

(9) عورت، چار دیواری اور اسلام:

book_icon
عورت اور قرآن
            

(9) عورت، چار دیواری اور اسلام:

             اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو یہ حکم ارشاد فرمایا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ٹھہری رہا کریں اور شرعی ضرورت و حاجت کے بغیر اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے عورتوں  کے اس عمل کی فضیلت بھی بیان فرمائی ہے، چنانچہ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورتیں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں  حاضر ہوئیں اورانہوں نے عرض کی: یا رسولَ  اللہ  ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مرد اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد میں شریک ہو کر فضیلت لے گئے اورہماراتوکوئی ایساعمل نہیں  جسے بجالاکرہم مجاہدین کادرجہ پاسکیں؟ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا:تم میں  سے جواپنے گھرمیں ٹھہری رہے وہ ان مجاہدین کادرجہ پائے گی جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہادکرتے ہیں ۔(1) اس روایت سے ہمارے معاشرے کی ان عورتوں کوسبق حاصل کرناچاہیے جوبلاضرورتِ شرعی گھروں سے باہر نکلتی اورگھومتی پھرتی ہیں  اوربازاروں کی رونق بنی رہتی ہیں۔ اگریہ عورتیں گھروں میں رہیں تو انہیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہادکرنے والے مجاہدین کی طرح ثواب ملے۔             یاد رہے کہ دین ِاسلام میں عورت کو گھر میں ٹھہری رہنے کا جو حکم دیا گیا اس سے مقصود یہ ہر گز نہیں کہ دین ِاسلام عورتوں کے لئے یہ چاہتا ہے کہ جس طرح پرندے پنجروں  میں اور جانور باڑے میں  زندگی بسر کرتے ہیں اسی طرح عورت بھی پرندوں اور جانوروں کی طرح زندگی بسرکرے، بلکہ اسے یہ حکم اس لئے دیاگیا ہے کہ اس میں اس کی عزت و عصمت کا تَحَفُّظ زیادہ ہے۔ اسے آسان انداز میں یوں سمجھئے کہ جس کے پاس قیمتی ترین ہیرا ہو وہ اسے لے کر سرِ عام بازاروں میں نہیں گھومتا بلکہ اسے مضبوط سے مضبوط لاکر میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اس کی یہ دولت محفوظ رہے اور کوئی لٹیرا اسے لوٹنے کی کوشش نہ کرے اور اس کا یہ عمل عقلِ سلیم رکھنے والوں  کی نظر میں بہت اچھا اور قابلِ تعریف ہے اوراس کی بجائے اگر وہ شخص اپنا قیمتی ترین ہیرا لے کر سرِ عام بازاروں میں گھومنا شروع کر دے اور لوگوں کی نظر اس ہیرے پر آسانی سے پڑتی رہے تو عین ممکن ہے کہ اسے دیکھ کر کسی کی نیت خراب ہو جائے اور وہ اسے لوٹنے کی کوشش کرے اور ایسے شخص کو
[1] … مسند البزار، مسند ابی حمزۃ انس بن مالک، ۱۳ / ۳۳۹، الحدیث: ۶۹۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن