دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

ازواج مطہرات سے نکاح حرام ہے:

book_icon
عورت اور قرآن
            
عصمت کی زیادہ حفاظت ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:کوئی مرد کسی (اجنبی) عورت کے ساتھ تنہائی میں ہو تو ان دونوں کے ساتھ شیطان ہوتا ہے۔(1) اس کا مطلب ہے کہ شیطان دونوں کے جذبات ابھارتا رہتا ہے تاکہ وہ برائی میں مبتلا ہوجائیں ۔

ازواج مطہرات سے نکاح حرام ہے:

مزید فرمایا:’’ وَ مَا کَانَ لَکُمۡ اَنۡ تُؤۡذُوۡا رَسُوۡلَ اللّٰہ ‘‘ اور تمہارے لئے ہرگز جائز نہیں کہ رسولُ اللہ کو ایذا دو۔ ایمان والوں کو بارگاہِ رسالت کے آداب کی تعلیم دینے کے بعد تاکید کے ساتھ ارشاد فرمایا گیا کہ تمہارے لئے ہرگز جائز نہیں کہ تم رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ایذا دو اور کوئی کام ایسا کرو جو آپ کے مُقَدَّس قلب پر گراں ہواور نہ یہ جائز ہے کہ ان کے وصالِ ظاہری کے بعد کبھی ان کی اَزواجِ مُطَہَّرات سے نکاح کرو کیونکہ جس عورت سے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے عَقد فرمایا وہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سوا ہر شخص پر ہمیشہ کے لئے حرام ہو گئی اسی طرح وہ کنیزیں جو باریابِ خدمت ہوئیں اور قربت سے سرفراز فرمائی گئیں وہ بھی اسی طرح سب کے لئے حرام ہیں۔(2)

ازواج مطہرات سے نکاح بڑا سخت گناہ ہے :

ارشاد فرمایا:’’ اِنَّ ذٰلِکُمۡ کَانَ عِنۡدَ اللّٰہ عَظِیۡمًا ‘‘ بیشک یہ اللہ کے نزدیک بڑی سخت بات ہے۔ یعنی نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ایذا دینا اور ان کے وصالِ ظاہری کے بعد ان کی اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ سے نکاح کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑا سخت گناہ ہے۔ اس میں یہ بتا دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو بہت بڑی عظمت عطا فرمائی اور آپ کی حرمت ہر حال میں واجب کی ہے۔(3)

واقعہ تحریم کا بیان

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اُمُّ المؤمنین حضرت زینب بنت ِحجش
[1] … ترمذی، کتاب الفتن، باب فی لزوم الجماعۃ، ۴/۶۷، الحدیث: ۲۱۷۲ [2] … تفسیرکبیر، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۳، ۹/۱۸۰، ابو سعود، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۳، ۴/۳۳۰، جمل، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۳، ۶/۱۹۵، ملتقطاً [3] … جمل، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۳، ۶/۱۹۵، خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۳، ۳/۵۰۹، ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن