30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(3) کوئی شخص دعوت کے بغیر کسی کے یہاں کھاناکھانے نہ جائے۔
(4) مہمان کو چاہئے کہ وہ میزبان کے ہاں زیادہ دیر تک نہ ٹھہرے تاکہ اس کے لئے حَرج اور تکلیف کا سبب نہ ہو۔
حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شانِ کرم اور کمالِ حیا:
اس آیت کے شانِ نزول سے سرکارِ دو عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی کمالِ حیا، شانِ کرم اور حسنِ اَخلاق کے بارے میں معلوم ہوا کہ ضرورت کے باوجود صحابہ ٔکرام رضی اللہ عنہم سے یہ نہ فرمایا کہ اب آپ چلے جائیے بلکہ آپ نے جو طریقہ اختیار فرمایا وہ حسنِ آداب کی اعلیٰ ترین تعلیم دینے والا ہے۔
ازواج مطہرات سے کچھ مانگنے میں انتہائی احتیاط:
ارشاد فرمایا:’’ وَ اِذَا سَاَلۡتُمُوۡہُنَّ مَتَاعًا ‘‘ اور جب تم نبی کی بیویوں سے کوئی سامان مانگو۔
آیت کے شانِ نزول سے متعلق دوروایات اوپر ذکر ہوئیں ، یہاں مزید دو روایات ملاحظہ ہوں :
(1) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :نبی کریم کی اَزواجِ مُطَہَّرات رات کے وقت قضائے حاجت کے لئے مناصع کی طرف نکلا کرتی تھیں اور وہ بہت کشادہ ٹیلا ہے۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہن ے کئی بار حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے عرض کی تھی کہ ازواج مطہرات سے پردہ کروائیے لیکن آپ ایسا نہیں کرتے تھے۔ ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زوجۂ مُطَہَّرہ حضرت سودہ بنت ِزمعہ رضی اللہ عنہا جن کا قد اونچا تھا،عشاء کے وقت باہر نکلیں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے (اچانک انہیں دیکھ لیا اور) آواز دی: اے حضرت سودہ! رضی اللہ عنہا ، ہم نے آپ کو پہچان لیا ہے۔ (یہ بات کہنے سے آپ کا) مقصد یہ تھا کہ پردے کا حکم دیدیا جائے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آیتِ حجاب نازل فرما دی۔(1)
(2) حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم آپ کی بارگاہ میں نیک اور فاجر دونوں طرح کے لوگ حاضر ہوتے ہیں تو اگر آپ اُمَّہات المومنین کو پردے کا حکم فرما دیں (تو بہت بہتر ہوگا) تو اللہ تعالیٰ نے حجاب کی آیت نازل فرما دی۔(2)
[1] … بخاری، کتاب الوضو ء، باب خروج النساء الی البراز، ۱/۷۵، حدیث: ۱۴۶
[2] … بخاری،کتاب التفسیر،سورۃ الاحزاب، باب قولہ: لا تدخلوا بیوت النبی الّا ان یؤذن لکم… الخ، ۳/۳۰۴،حدیث: ۴۷۹۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع