30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَظِیْمًا(۵۳) (1)
سے نکاح کرو۔ بیشک یہ اللہ کے نزدیک بڑی سخت بات ہے۔
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ کے آداب اور آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ازواج ِ مطہرات رضی اللہ عنہن سے متعلق احکام بیان فرمائے ہیں:
(1)اے ایمان والو!میرے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے گھروں میں یونہی حاضر نہ ہو جاؤ بلکہ جب اجازت ملے جیسے کھانے کیلئے بلایا جائے تو حاضر ہوا کرو اور یوں بھی نہ ہو کہ خودہی میرے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے گھر میں بیٹھ کر کھانا پکنے کاانتظار کرتے رہو، ہاں جب تمہیں بلایا جائے تو اس وقت ان کی بارگاہ میں حاضری کے احکام اور آداب کی مکمل رعایت کرتے ہوئے ان کے مقدس گھر میں داخل ہوجاؤ، پھر جب کھانا کھا کر فارغ ہو جاؤتو وہاں سے چلے جاؤ اور یہ نہ ہو کہ وہاں بیٹھ کر باتوں سے دل بہلاتے رہو کیونکہ تمہارا یہ عمل اہلِ خانہ کی تکلیف اور ان کے حرج کاباعث ہے۔ بیشک تمہارا یہ عمل گھر کی تنگی وغیرہ کی وجہ سے میرے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ایذا دیتا تھا لیکن وہ تمہارا لحاظ فرماتے تھے اور تم سے چلے جانے کے لئے نہیں فرماتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ حق بیان فرمانے کو ترک نہیں فرماتا۔(2)
آیت’’لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِیِّ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْذَنَ لَكُمْ‘‘سے حاصل ہونے والی معلومات:
اس آیت سے چار باتیں معلوم ہوئیں :
(1) اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں حاضری کے آداب خود بیان فرمائے، اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جو مقام حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو حاصل ہے وہ مخلوق میں سے کسی اور کو حاصل نہیں ۔
(2)آیت کے اس حصے’’اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْذَنَ لَكُمْ‘‘سے معلوم ہوا کہ عورتوں پر پردہ لازم ہے اور غیر مردوں کو کسی گھر میں اجازت کے بغیر داخل ہونا جائز نہیں ۔
یاد رہے کہ یہ آیت اگرچہ خاص نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ کے حق میں نازل ہوئی ہے لیکن اس کاحکم تمام مسلمان عورتوں کے لئے عام ہے۔
[1] … پ 22 ، الاحزاب:53
[2] … روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ:۵۳،۷/۲۱۳-۲۱۴، جلالین، الاحزاب، تحت الآیۃ:۵۳، ص۳۵۶-۳۵۷، مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۳، ص۹۴۸-۹۴۹، ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع