دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

سورہِ اَحزاب کی آیت نمبر37سے حاصل ہونے والی معلومات:

book_icon
عورت اور قرآن
            
بیٹے کے نکاح میں رہی تھی ،اس پر آپ کو لوگوں کے بے جا اعتراضات کی پرواہ نہ کرنے کا فرمایا گیا۔حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی عدت گزرنے کے بعد ان کے پاس حضرت زید رضی اللہ عنہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا پیام لے کر گئے اور انہوں نے سر جھکا کر کمالِ شرم و اَدب سے انہیں یہ پیام پہنچایا۔حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں اس معاملہ میں اپنی رائے کو کچھ بھی دخل نہیں دیتی، جو میرے ربّ عزّوجلّ کو منظور ہو میں اس پر راضی ہوں ۔یہ کہہ کر وہ بارگاہِ الٰہی عزّوجلّ میں متوجہ ہوئیں اور انہوں نے نماز شروع کر دی اور یہ آیت نازل ہوئی۔ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو اس نکاح سے بہت خوشی اور فخر ہوا اور سرکارِ دو عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس شادی کا ولیمہ بہت وسعت کے ساتھ کیا ۔(1)

سورہِ اَحزاب کی آیت نمبر37سے حاصل ہونے والی معلومات:

اس آیت سے یہ باتیں معلوم ہوئیں: یہ کہنا جائز ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ہمیں یہ نعمت دی ہے۔ نیز رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے زیادہ شادیا ں فرمانے کی ایک حکمت معاشرے میں رائج بری رسموں کا خاتمہ کرنا تھی،جیسے حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح فرما کرلوگوں کے درمیان رائج اس بری رسم کاخاتمہ کردیا کہ منہ بولے بیٹے کی بیوی سے نکاح کرنا حرام ہے۔نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ منہ بولے بیٹے کی طلاق یافتہ بیوی سے نکاح کرنا جائز ہے جبکہ حرمت کی کوئی شرعی وجہ نہ ہو۔

حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنھما کا شرف:

حضرت زید رضی اللہ عنہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ تمام صحابہ ٔکرام رضی اللہ عنہم میں سے صرف ان کا نام صراحت کے ساتھ قرآن کریم میں مذکور ہے اور دنیا و آخرت میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے انسان اور فرشتے آیت میں ان کا نام پڑھتے رہیں گے۔(2)
[1] … خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۷، ۳/۵۰۱-۵۰۲، مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۷، ص۹۴۲-۹۴۳، ملتقطاً [2] … صاوی، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۷، ۵/۱۶۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن