دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
رضی اللہ عنہ کے لئے رشتہ طلب فرمایا ہے تو انکار کر دیا اور عرض کر بھیجا کہ یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ، میں حضور کی پھوپھی کی بیٹی ہوں ا س لئے ایسے شخص کے ساتھ نکاح پسند نہیں کرتی۔ان کے بھائی حضرت عبد اللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے بھی اسی بنا پر انکار کیا۔اس پر یہ آیت ِکریمہ نازل ہوئی : وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَمْرًا اَنْ یَّكُوْنَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ مِنْ اَمْرِهِمْؕ-وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیْنًاؕ(۳۶)(1) ترجمہ : اور کسی مسلمان مرد اور عورت کیلئے یہ نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی بات کا فیصلہ فرما دیں تو انہیں اپنے معاملے کا کچھ اختیار باقی رہے اور جو اللہ اور اس کے رسول کاحکم نہ مانے تووہ بیشک صر یح گمراہی میں بھٹک گیا۔ اسے سن کر دونو ں بہن بھائی راضی ہو گئے اور حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا حضرت زید رضی اللہ عنہ سے نکاح ہو گیا۔(2) اس آیت سے تین باتیں معلوم ہوئیں : (1)آدمی پر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اطاعت ہر حکم میں واجب ہے ۔ (2) حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا حکم اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مقابلے میں کوئی اپنے نفس کا بھی خود مختار نہیں ۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ ا س آیت کا شانِ نزول لکھنے کے بعد فرماتے ہیں:ظاہر ہے کہ کسی عورت پر اللہ عزّوجلّ کی طرف سے فرض نہیں کہ فلاں سے نکاح پرخواہی نخواہی راضی ہوجائے خصوصاً جبکہ وہ اس کا کُفو (یعنی ہم پلہ) نہ ہوخصوصاً جبکہ عورت کی شرافت ِخاندان کَواکبِ ثریا (یعنی ثریا ستاروں ) سے بھی بلند وبالاتر ہو، بایں ہمہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا دیا ہوا پیام نہ ماننے پر رَبُّ الْعِزَّۃ جَلَّ جَلَالُہٗ نے بعینہٖ وہی الفاظ ارشادفرمائے جو کسی فرضِ اِلٰہ (یعنی اللہ تعالیٰکے فرض) کے ترک پر فرمائے جاتے اوررسول کے نام پاک کے ساتھ اپنا نامِ اقدس بھی شامل فرمایا یعنی رسول جو بات تمہیں فرمائیں وہ اگرہمارا فرض نہ تھی تو اب ان کے فرمانے سے فرضِ قطعی ہوگئی ،مسلمانوں کو اس کے نہ ماننے کا اصلاً اختیار نہ رہا، جو نہ مانے گا صریح گمراہ ہوجائے گا ،دیکھو رسول کے حکم دینے سے کام فرض ہوجاتاہے اگرچہ فی نفسہ خدا کا فرض نہ
[1] … پ 22، الاحزاب:36 [2] … قرطبی،الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۶، ۷/۱۳۶-۱۳۷، الجزء الرابع عشر، خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۶، ۳/۵۰۱، ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن