دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

ام المؤمنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا

book_icon
عورت اور قرآن
            

ام المؤمنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا

اُمُّ المؤمنین حضرت زینب بنتِ جَحْش رضی اللہ عنہا بے شمار خوبیوں اور فضائل وکمالات کی جامع خاتون تھیں ، آپ رضی اللہ عنہا حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پھوپھی امیمہ بنت ِعبد المُطّلب کی بیٹی ہیں ۔(1) پہلے آپ کا نام بَرَّہ تھا،پھر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے تبدیل فرما کر زینب رکھا۔(2) آپ  رضی اللہ عنہا  کی کنیت ”اُمِّ حَکَم“ اور لقب”اَوَّاہَۃ“ہے، جس کے معنیٰ ہے: خشوع کرنے والی اور خدا کے حضور گِڑگِڑانے والی۔(3) آپ رضی اللہ عنہا قدیمُ الاسلام صحابیات میں سے ہیں۔ اسلام قبول کرنے کے بعد آپ نے حبشہ کی طرف دونوں ہجرتوں میں شرکت فرمائی اور پھر حضور اقدس  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ہجرت فرما کر مدینۂ منوّرہ تشریف لانے کے بعد آپ نے بھی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ حبشہ سے مدینہ شریف کی طرف ہجرت کرلی۔(4) خوفِ خُدا، تقویٰ وپرہیزگاری، عِبادت وریاضت، دنیا سے بے رغبتی اور جُود وسخاوت وغیرہ آپ کے نمایاں اوصاف ہیں۔ ام المؤمنین فرماتی ہیں: میں نے ان سے بڑھ کر دین دار،  اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والی، حق بات کہنے والی، صلۂ رحمی کرنے والی اور صدقہ وخیرات کرنے والی کوئی عورت نہیں دیکھی۔(5) حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زوجیت میں آنے سے پہلے آپ رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے ہوا ہے تھا جس کا واقعہ یہ ہے کہ حضور سیّد المرسَلین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اسلام کا سورج طلوع ہونے سے پہلے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو خرید کر آزاد فرمایا اور انہیں اپنا منہ بولا بیٹا بنا لیا تھا۔حضرت زینب بنت ِجحش رضی اللہ عنہا جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پھوپھی امیمہ بنت ِعبد المُطّلب کی بیٹی تھیں ،سر کار ِدو عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے انہیں حضرت زید رضی اللہ عنہ سے نکاح کا پیغام دیا ،شروع میں تو یہ اس گمان سے راضی ہو گئیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنے لئے پیغام دیا ہے لیکن جب معلوم ہو اکہ حضرت زید
[1] … اسد الغابہ، حرف الزای، زینب بنت جحش،7/138 [2] … بخاری، کتاب الادب، باب تحویل الاسم الی اسم احسن منہ،8/43، حدیث:6192 [3] … اسد الغابہ، حرف الزای، زینب بنت جحش،7/140 [4] … اسدالغابہ، باب العین والباء،عبد اللہ بن جحش،3/195 [5] … مسلم، کتاب فضائل الصحابۃ، باب فی فضل عائشہ،ص:1017،حدیث: 6290 (2442)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن