30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے آنسو نہ تھمتے تھے اور نہ ایک لمحہ کے لئے نیند آتی تھی، اس حال میں دو عالَم کے سردار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر وحی نازل ہوئی اور حضرتِ اُمُّ المؤمنین رضی اللہ عنہا کی پاکی میں یہ آیتیں اُتریں اور آپ رضی اللہ عنہا کا شرف و مرتبہ اللہ تعالیٰ نے اتنا بڑھایا کہ قرآنِ کریم کی بہت سی آیات میں آپ کی طہارت و فضیلت بیان فرمائی۔ اس دوران میں سیّد المرسَلین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کیلئے برسر ِمنبرخیر کے کلمات ہی ارشاد فرمائے، چنانچہ فرمایا: میں اپنے اہل کے متعلق سوائے خیر کے کچھ نہیں جانتا۔(1)
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا : منافقین یقینی طور پر جھوٹے ہیں ، اُمُّ المؤمنین رضی اللہ عنہا یقینی طور پر پاک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے جسم پاک کو مکھی کے بیٹھنے سے محفوظ رکھا کہ وہ نجاستوں پر بیٹھتی ہے تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو بدعورت کی صحبت سے محفوظ نہ رکھے۔
حضرتِ عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے بھی اس طرح آپ رضی اللہ عنہا کی طہارت بیان کی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا سایہ زمین پر نہ پڑنے دیا تاکہ اس سایہ پر کسی کا قدم نہ پڑے تو جو پروردگار عزّوجلّ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سایہ کو محفوظ رکھتا ہے کس طرح ہوسکتا ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اہل کو محفوظ نہ فرمائے۔
حضرت علی مرتضیٰ کرّم اللہ وجہہ الکریم نے فرمایا کہ ایک جوں کا خون لگنے سے پروردگارِ عالَم عزّوجلّ نے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو نعلین اتار دینے کا حکم دیا توجو پروردگار عزّوجلّ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نعلین شریف کی اتنی سی آلودگی کوگوارا نہ فرمائے توکیسے ہوسکتا ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اہل کی آلودگی گوارا کرے۔(2)
اس طرح بہت سے صحابہ اور بہت سی صحابیات رضی اللہ عنہم نے قسمیں کھائیں ۔پھرکچھ دنوں بعد یہ آیتیں نازل ہوئیں ، ارشاد باری تعالیٰ ہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ جَآءُوْ بِالْاِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْؕ-لَا تَحْسَبُوْهُ شَرًّا لَّكُمْؕ-بَلْ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْؕ-لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْاِثْمِۚ-
ترجمہ : بیشک جو لوگ بڑا بہتان لائے ہیں وہ تم ہی میں سے ایک جماعت ہے۔ تم اس بہتان کو اپنے لیے برا نہ سمجھو، بلکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ ان میں سے ہر شخص کیلئے وہ گناہ ہے جو
[1] … بخاری، کتاب المغازی، باب حدیث الافک، ۳ / ۶۱، الحدیث: ۴۱۴۱
[2] … مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۷۷۲، ملخصاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع