دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے کردار کی پاکیزگی

book_icon
عورت اور قرآن
            
میں شک ہوا، تو آپ رضی اللہ عنہا نےآقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں دودھ کا پیالہ بھیجا تو آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے نوش فرمالیا۔(1) جس سےآپ رضی اللہ عنہا کی حکمت کا اندازہ ہوتا ہے۔ (6)آپ رضی اللہ عنہا سے 76 احادیث مروی ہیں۔(2)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے کردار کی پاکیزگی

سن 5 ہجری میں غزوہ بنی مُصْطَلَقْ سے واپسی کے وقت قافلہ مدینہ منورہ کے قریب ایک پڑاؤ پر ٹھہرا،تواُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ضرورت کے لئے کسی گوشے میں تشریف لے گئیں ، وہاں آپ رضی اللہ عنہا کاہار ٹوٹ گیا تو آپ رضی اللہ عنہا اس کی تلاش میں مصروف ہوگئیں ۔ اُدھر قافلے والوں نے آپ رضی اللہ عنہا کا مَحمِل شریف اونٹ پر کَس دیا اور انہیں یہی خیال رہا کہ اُمُّ المؤمنین رضی اللہ عنہا اس میں ہیں ، اس کے بعد قافلہ وہاں سے کوچ کر گیا۔ جب حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا واپس تشریف لائیں تو قافلہ وہاں سے جا چکا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہا ا س خیال سے وہیں قافلے کی جگہ پر بیٹھ گئیں کہ میری تلاش میں قافلہ ضرور واپس آئے گا۔ عام طور پر معمول یہ تھا کہ قافلے کے پیچھے گر ی پڑی چیز اُٹھانے کے لئے ایک صاحب رہا کرتے تھے، اس موقع پر حضرت صفوان رضی اللہ عنہ اس کام پر مامور تھے۔ جب وہ اس جگہ پر آئے اور اُنہوں نے آپ رضی اللہ عنہا کو بیٹھے ہوئے دیکھا تو بلند آواز سے ’’ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ ‘‘ پکارا۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کپڑے سے پردہ کرلیا۔ انہوں نے اپنی اُونٹنی بٹھائی اور آپ رضی اللہ عنہا اس پر سوار ہو کر لشکر میں پہنچ گئیں۔ اس وقت سیاہ باطن منافقین نے غلط باتیں پھیلائیں اور آپ رضی اللہ عنہا کی شان میں بدگوئی شروع کر دی، بعض مسلمان بھی اُن کے فریب میں آگئے اور اُن کی زبان سے بھی کوئی بیجا کلمہ سرزد ہوا۔ اسی دوران اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیمار ہوگئی تھیں اور ایک ماہ تک بیمار رہیں ، بیماری کے عرصے میں انہیں اطلاع نہ ہوئی کہ اُن کے بارے میں منافقین کیا کہہ رہے ہیں ۔ ایک روز حضرت اُمِ مِسْطَح رضی اللہ عنہا سے انہیں یہ خبر معلوم ہوئی۔ اس سے آپ رضی اللہ عنہا کا مرض اور بڑھ گیا اور اس صدمے میں اس طرح روئیں کہ آپ رضی اللہ عنہا
[1] … بخاری، کتاب الصوم، باب صوم یوم عرفہ،3/42، حديث:1989 [2] … مدارج النبوہ، ام المؤمنین میمونہ، 2/485

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن