30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت صفیہ بنت حیی بن اخطب رضی اللہ عنہا
(1)آپ رضی اللہ عنہا بہت عقلمند اورصاحب فضل و کمال خاتون تھیں۔(1)
(2)آپ رضی اللہ عنہا تقوی ،پرہیزگاری ،عبادت وریاضت اور صدقہ وخیرات کرنے میں عظیم مقام رکھتی تھیں۔(2)
(3) آپ رضی اللہ عنہا میں حلم وبردباری کی صفات بہت نمایاں تھیں ،دوسروں کی خطاؤں سے چشم پوشی اور معاف کردینا آپ کے اخلاق کا نمایاں پہلو تھا۔(3)
(4)شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : 10 احادیث آپ سے مروی ہیں۔(4)
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا
(1)آپ رضی اللہ عنہا سب سے آخری زوجہ محترمہ ہیں۔(5)
(2)احکام شرع کی پاسداری ،تقوی و پرہیزگاری اورزہد وعبادت کے اعلی مرتبے پر تھیں۔(6)
(3) آپ رضی اللہ عنہا میں خوف خشیت کا خاص وصف پایا جاتا تھا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتیں ہیں : حضرت میمونہ بہت زیادہ اللہ سے ڈرنے والی اور صلہ رحمی کرنے والی تھیں۔(7)
(4)آپ رضی اللہ عنہا ان 4 بہنوں میں سے ہیں جنہیں آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے الاخوات المومنات کے خطاب سے نوازا۔(8)
(5)حکمت و دانائی اور فہم فراست میں کمال حاصل تھا۔چنانچہ سفر حج کے موقع پر یوم عرفہ کے روزے
[1] … الاصابہ، کتاب النساء، حرف الصاد المہملۃ،صفیہ بنت حیی،8/211
[2] … البدایہ والنھایہ، سنۃ خمسین من الھجرۃ، صفیہ بنت حیی، 5/539
[3] … صحیح البخاری، کتاب الاعتکاف
[4] … مدارج النبوہ، ام المؤمنین صفیہ،2/483
[5] … مدارج النبوہ، ام المؤمنین ميمونہ،2/484
[6] … مدارج النبوہ، ام المؤمنین ميمونہ،2/484
[7] … المستدرک، کتاب معرفۃ الصحابہ، کانت میمونۃ اتقانا للہ، 5/42، حدیث:6878
[8] … المستدرک، کتاب معرفۃ الصحابہ، کانت میمونۃ اتقانا للہ، 5/42، حدیث:6880
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع