دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا

book_icon
عورت اور قرآن
            
(4)وصال کی خبر جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو پہنچی تو آپ نے فرمایا:قابل تعریف ،فقید المثال خاتون چل بسی جو یتیموں اور بیواؤں کی پناہ تھیں ،مزید فرمایا:حضرت زینب رضی اللہ عنہا نیک خاتون تھیں۔(1) (5)آپ رضی اللہ عنہا سے 11 احادیث مروی ہیں۔(2)

حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا

(1)آپ رضی اللہ عنہا بڑی شیریں ،ملیح اور صاحب حسن و جمال عورت تھیں۔(3) (2)آپ رضی اللہ عنہا بہت زیادہ عبادت کیا کرتیں تھیں۔ایک بار آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نماز فجر کے بعد ان کے حجرے سےتشریف لے گئے آپ سجدہ گاہ پر تھیں جب چاشت کے وقت آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم واپس تشریف لائے توابھی بھی اسی جگہ بیٹھی ہوئی تھیں۔ (4) (3)کتب معتبرہ ميں سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا سے 7 احادیث مروی ہیں۔(5)

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا

(1)حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے جب حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے سنا کہ جو شخص روازنہ 12 رکعت نفل پڑھے تو اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گاتو اس کے بعد انہوں نے مرتے دم ان بارہ رکعات کو کبھی ترک نہ کیا۔ (2)ادب اور محبت رسول کا یہ عالم تھا ایک بار آپ کے والد (جو اس وقت ایمان نہ لائے تھے)آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بستر پر بیٹھنے لگے تو آپ نے انہیں بیٹھنے سے منع فرمادیا۔(6) (3)سیدہ رضی اللہ عنہا سے کتب معتبرہ میں 65 احادیث مروی ہیں۔(7)
[1] … مدارج النبوة، زینب بنت جحش، 2/479 [2] … مدارج النبوہ، زینب بنت جحش، 2/479 [3] … مدارج النبوة، جویریہ بنت حارث، 2/480 [4] … مسلم، کتاب الذکر والدعاء، باب التسبیح اول النھار، ص:1119، حدیث:2726 (6913) [5] … سیر اعلام النبلاء، زوجات النبی، جویریہ ام المؤمنین، 3/511 [6] … دلائل النبوہ للبیھقی، ابواب فتح مکہ، 5/8 [7] … مدارج النبوہ، ام حبیبہ بنت ابی سفیان،2/482

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن