30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا
(1)آپ رضی اللہ عنہا عابدہ،زاہدہ،نہایت عقلمند،فہم وفراست جیسی عمدہ صفات کی حامل خاتون تھیں۔ (1)
(2)آپ بہت باہمت بلند حوصلہ،محنت کش،اور ہنر مند خاتون تھیں۔(2)
(3)آپ رضی اللہ عنہا کو فقہ میں کافی مہارت حاصل تھی ،آپ کا شمار فقیہ صحابیات میں ہوتا تھا۔(3) شرعی معاملات میں آپ کی طرف رجوع کیا جاتا تھا۔
(4)سخاوت کا عالم یہ تھا کہ چند فقیروں نے صدالگائی تو لونڈی کوکہا کہ انہیں کچھ دے دو اگر کچھ نہ ہوتو ایک کجھور ہی دے دو۔(4)
(5)آپ رضی اللہ عنہا سے378احادیث مروی ہیں۔(5)
حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا
(1)آپ رضی اللہ عنہا صاحب الہجرتین صحابیات میں سے ہیں۔(6)
(2)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتیں ہیں:میں نے کوئی عورت حضرت زینب سے زیادہ نیک اعمال کرنے والی ،صدقہ وخیرات کرنے والی ،صلہ رحمی کرنے والی اور اپنے نفس کو ہر عبادت و تقرب کے کام میں مشغول رکھنے والی نہیں دیکھی۔(7)
(3)آپ رضی اللہ عنہا کی دنیا سے بےرغبتی بےمثال ہے۔(8)
[1] … الاصابہ، حرف السین المہملۃ، ام سلمۃ بنت ابی امیہ،8/408
[2] … الطبقات الکبری، ذکر ازواج النبی،ام سلمہ،10/89
[3] … سیر اعلام النبلاء، ام سلمہ ام المؤمنین،3/475
[4] … الاستیعاب، باب السین، ام سلمہ زوج النبی،4/493ملخصاً
[5] … مسند اسحاق بن راھویہ، مقدمہ، 4/5
[6] … اسدالغابہ، باب العین والباء،عبد اللہ بن جحش،3/195
[7] … مدارج النبوة، زینب بنت جحش، 2/478
[8] … طبقات ابن سعد، ذکر ازواج النبی، زینب بنت جحش، 10/104-106، مفہوماً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع