30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُرتکب اُن سے ایسے ہی مُلَوَّث ہوتا ہے جیسے جسم نجاستوں سے آلودہ ہوتا ہے اور اس طرزِ کلام سے مقصود یہ ہے کہ عقل رکھنے والوں کو گناہوں سے نفرت دلائی جائے اور تقویٰ و پرہیزگاری کی ترغیب دی جائے۔(1)
چھٹا حکم:’’اور اللہ کی آیات اور حکمت یاد کرو جو تمہارے گھروں میں پڑھی جاتی ہیں ۔‘‘ اس آیت میں بھی اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن سے خطاب فرمایا گیاکہ تمہارے گھروں میں جو قرآنِ مجید کی آیتیں نازل ہوتی ہیں ا ورتم رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے جن اَحوال کا مشاہدہ کرتی ہو اور ان کے جن ارشادات کو سنتی ہو انہیں یاد رکھا کرو اور موقع کی مناسبت سے وعظ و نصیحت کے طور پر لوگوں کے سامنے انہیں بیان کرتی رہو۔ یہاں آیت میں اللہ تعالیٰ کی آیات سے مراد قرآن مجید کی آیتیں ہیں اورحکمت کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ ا س سے مراد سنت ہے اور ایک قول یہ ہے کہ اس سے قرآن کریم کے اَحکام اور مَواعظ مراد ہیں ۔(2)
اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن اور اَحادیث کا بیان:
ازواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن نے حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے احوال کو بڑے قریب سے دیکھا اور ان کے عمومی ارشادات اور بطورِ خاص گھریلو زندگی سے متعلق فرامین کوانتہائی توجہ سے سنا اور انہیں امت تک پہنچانے کا فریضہ بڑی خوبی سے ادا فرما کر امت پر عظیم احسان فرمایا،انہوں نے سیّد المرسَلین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے جو اَحوال اور ارشادات امت تک پہنچائے،یہاں ا س کی3 مثالیں ملاحظہ ہوں :
(1) اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب کبھی رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ظہر سے پہلے چار سنتیں نہ پڑھ پاتے تو انہیں بعد میں (یعنی ظہر کے فرض پڑھنے کے بعد) پڑھ لیا کرتے تھے۔(3)
(2) اُمُّ المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : جب رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنے بستر پر تشریف لاتے تو اپنے دائیں پہلو پر لیٹ کر تین مرتبہ یہ دعا پڑھتے ’’رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ‘‘ اے میرے رب! تو مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو دوبارہ زندہ کرے گا۔ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کھانا کھانے ،پانی پینے،وضو کرنے،کوئی چیز لینے اور کچھ دینے کے لئے اپنا دایاں ہاتھ استعمال فرماتے تھے
[1] … مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۳، ص۹۴۰-۹۴۱
[2] … قرطبی، الاحزاب، تحت الآیۃ:۳۴، ۷ / ۱۳۴-۱۳۵، الجزء الرابع عشر، خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۴، ۳ / ۴۹۹، ملتقطاً
[3] … ترمذی، ابواب الصلاۃ، باب منہ آخر، ۱ / ۴۳۵، الحدیث: ۴۲۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع