30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی دعوت دی جاتی ہے تونسبت کابہانہ بنادیتے ہیں کہ ہماری نسبت اچھوں کے ساتھ ہے ا س لئے اگر ہم ان احکام پر عمل نہ کریں تو بھی ہمارا بیڑہ پارہے۔
پانچواں حکم:’’ اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو۔‘‘ یعنی تمام احکامات اور ممنوعات میں اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اطاعت کرو لہٰذا تم میں سے کسی کی شان کے لائق یہ بات نہیں کہ جس چیز کا اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حکم دیا تم ا س کی مخالفت کرو۔(1)
نوٹ :یہ حکم عام ہے اور تمام عورتوں کو اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اطاعت کرنے اور ان کی نافرمانی سے بچنے کا حکم ہے ۔
اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن کی فرمانبرداری:
حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ازواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن فرائض اور سنتوں وغیرہ میں تو اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خوب فرمانبرداری کیا کرتی تھیں حتّٰی کہ مُستحب احکام میں بھی ان کی اطاعت کاحال بے مثال تھا،چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں عرض کی: یا رسولَ اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ، میرے لئے دعا فرما دیجئے کہ اللہ تعالیٰ جنت میں مجھے آپ کی اَزواجِ مُطَہَّرات میں سے رکھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اس رتبے کی تمنا رکھتی ہو تو تمہیں چاہئے کہ کل کے لئے کھانا بچا کر نہ رکھو اور جب تک کسی کپڑے میں پیوند لگ سکتا ہے تب تک اسے بیکار نہ سمجھو۔اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فقر کو مالداری پر ترجیح دینے کی اس نصیحت پر اتنی عمل پیرا رہیں کہ (زندگی بھر) کبھی آج کا کھانا کل کے لئے بچا کر نہیں رکھا۔(2)
اللہ تعالیٰ اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اللہ عنہن کی اطاعت و فرمانبرداری کا صدقہ مسلم خواتین کو بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،اٰمین۔
[1] … صاوی، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۳، ۵ / ۱۶۳۸
[2] … مدارج النبوت، قسم پنجم، باب دوم: ذکر ازواج مطہرات۔۔۔ الخ، ۲ / ۴۷۲- ۴۷۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع