30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بنانے میں مصروف ہیں اور ان عورتوں کو بھی نصیحت حاصل کرنی چاہئے جو اپنی عزت و ناموس کے دشمنوں ، بے علم دانشوروں کی چکنی چپڑی باتوں سے متاثر ہو کر خود کو خطرے پر پیش کرتی ہیں اورخود کو غیر محفوظ بناتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت اورعقلِ سلیم عطا فرمائے،اٰمین۔
تیسرا اور چوتھا حکم:’’ اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو۔‘‘ یعنی اے میرے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ازواجِ مُطَہَّرات! تم نماز قائم رکھو جو کہ بدنی عبادات کی اصل ہے اور اگر تمہارے پاس مال ہو تو اس کی زکوٰۃ دو۔(1)
نوٹ:خیال رہے کہ یہ حکم عام ہے اور تمام عورتوں کے لیے یہی حکم ہے کہ وہ نمازپڑھیں، روزے رکھیں اور اپنے مالوں کی زکوٰۃ اداکریں ۔
اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن اور عبادت:
اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے میں خوب کوشش کیا کرتی تھیں، چنانچہ سیرت کی کتابوں میں مذکور ہے کہ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روزانہ بلا ناغہ نمازِ تہجد پڑھنے کی پابند تھیں اور اکثر روزہ دار بھی رہا کرتی تھیں اور اُمُّ المؤمنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مروی ہے کہ آپ اکثر روزہ دار رہا کرتی تھیں اور تلاوتِ قرآن مجید اور دوسری قسم قسم کی عبادتوں میں مصروف رہا کرتی تھیں۔(2)
اللہ تعالیٰ اُمت کی ماؤں کی عبادات کا صدقہ ان کی روحانی بیٹیوں کو بھی نماز ،روزہ اور زکوٰۃ وغیرہ عبادات کی پابندی کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
نسبت پر بھروسہ کر کے ترکِ عبادت کرنے والوں کو نصیحت:
یہاں اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن کو حکم دیا گیا کہ نمازپڑھاکرواورزکوٰۃ دیاکرو۔اس سے معلوم ہوا کہ کسی کویہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی قرابت کے باعث اگرکوئی نماز اورزکوٰۃ کا تارک ہوگا تو اس سے کسی قسم کی پوچھ نہیں ہوگی۔اس سے ان لوگوں کوعبرت حاصل کرنی چاہیے کہ جو نماز نہیں پڑھتے، روزے بھی نہیں رکھتے اور فرض ہونے کے باوجود زکوٰۃ بھی نہیں دیتے اور انہیں جب عمل کرنے
[1] … روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۳، ۷ / ۱۷۱
[2] … سیرتِ مصطفی،انیسواں باب، ازواجِ مطہرات ، ص۶۶۰، ۶۶۲-۶۶۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع