30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(5) عورتیں اگر شوہروں کے لیے لباس ہیں تو شوہر بھی بیویوں کے لیے لباس ہیں۔ارشاد فرمایا:
هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّؕ- (1)
ترجمہ :وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو
(6) جیسے شوہروں کا اپنی بیویوں پر حق ہے ایسے ہی بیویوں کا بھی اپنے شوہروں پر حق ہے ۔ ارشاد فرمایا:
وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ۪- (2)
ترجمہ :اور عورتوں کیلئے بھی مردوں پر شریعت کے مطابق ایسے ہی حق ہے جیسا ( ان کا)عورتوں پر ہے۔
(7)عورتوں کے لئے مردوں سے زیادہ رعایتیں:
دین اسلام میں چونکہ اصل عدل و انصاف ہے اسی لیے اس دین میں عورتوں کی فطری مجبوریوں اور صنفی کمزوریوں کو بطورِ خاص پیش نظر رکھا گیا اور ان کی وجہ سے احکام میں عورتوں کو خصوصی رعایت بھی دی گئی ہے، جیسے :
(1) مرد کو کسی بھی حال میں نماز معاف نہیں جبکہ عورت کو ہر مہینے مخصوص ایام میں اور بچے کی ولادت کے بعد نفاس کے دنوں میں قضا ہونے والی نمازیں معاف ہیں۔
(2) مرد پر جمعہ اور عیدین کی نمازیں لازم ہیں جبکہ عورت پر جمعہ فرض نہیں وہ اس کی بجائے ظہر کی نماز پڑھے گی اور عیدین کی نمازیں بھی اس پر واجب نہیں ۔
(3) مرد کو صرف مرض کی مخصوص صورتوں اور سفر کی حالت میں رمضان کا روزہ قضا کرنے کا گناہ نہیں جبکہ عورت کو ان صورتوں کے علاوہ مخصوص ایام میں قضا ہونے والے روزوں کا بھی گناہ نہیں ہے۔
(4) حج فرض ہونے کی دیگر شرائط پائی جائیں لیکن ساتھ میں شوہر یا کوئی قابل اعتماد محرم مرد نہیں ہے تو عورت کی حفاظت کے پیش نظر اس پر حج کی ادائیگی فرض نہیں۔
(5) بیوی کا نان نفقہ بہر صورت مرد پر ہی لازم ہے اگرچہ بیوی شوہر سے زیادہ مالدار ہو۔
(6)بچوں کی پرورش ، کھانے پینے اور لباس وغیرہ کے اخراجات بھی مرد پر ہی لازم ہیں، عورت پر نہیں ۔
(7) خدمت کے معاملے میں ماں کو باپ پر بطورِ خاص فوقیت دی گئی ہے۔
[1] … پ2،البقرہ:187
[2] … پ2،البقرہ:228
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع