دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

اگلی اور پچھلی جاہلیت سے کون سا زمانہ مراد ہے؟

book_icon
عورت اور قرآن
            
خود کو دانشور کہلانے والے وہ لوگ حقیقت میں  دانش و حکمت سے نہایت دور ہیں  جو دین ِاسلام کے اس حکم کے بنیادی مقصد کو پس ِپُشت ڈال کر اور کافروں  کے طرز ِ زندگی سے مرعوب و مغلوب ہوکر غلامانہ ذہنیت سے اعتراضات کرتے ہیں ۔ایسے لوگوں کا اہم ترین مقصد یہ ہے کہ لوگوں  کی نظر میں  اسلام کے احکام کی قدر ختم ہو جائے، عورت اسلامی احکام کو اپنے حق میں سزا تصور کرے اور وہ اپنی عصمت جیسی قیمتی ترین دولت تک لٹیروں  کے ہاتھ پہنچنے کی ہر رکاوٹ دور کر دے۔  اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اسلامی احکام کے مقاصد سمجھنے،ان پر عمل کرنے ، عورت کی عفت و عصمت کے دشمنوں  کے عزائم کو سمجھنے اور ان سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔ دوسرا حکم:’’اور بے پردہ نہ رہو جیسے پہلی جاہلیت کی بے پردگی۔‘‘یعنی جس طرح پہلی جاہلیت کی عورتیں بے پردہ رہا کرتی تھیں  اس طرح تم بے پردگی کا مظاہرہ نہ کرو۔

اگلی اور پچھلی جاہلیت سے کون سا زمانہ مراد ہے؟

اگلی اور پچھلی جاہلیت کے زمانے سے متعلق مفسرین کے مختلف اقوال ہیں  ،ان میں  سے ایک قول یہ ہے کہ اگلی جاہلیت سے مراد اسلام سے پہلے کا زمانہ ہے، اس زمانے میں عورتیں اتراتی ہوئی نکلتی اور اپنی زینت اور مَحاسن کا اظہار کرتی تھیں  تاکہ غیر مرد انہیں  دیکھیں، لباس ایسے پہنتی تھیں  جن سے جسم کے اعضاء اچھی طرح نہ ڈھکیں اور پچھلی جاہلیت سے آخری زمانہ مراد ہے جس میں لوگوں کے افعال پہلوں  کی مثل ہو جائیں گے۔(1)

اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن اور پردہ:

اَزواجِ مُطَہَّرات  رضی اللہ عنہن پردے کا خوب اہتمام کرتی تھیں  ،یہاں  ان کے پردے کا حال ملاحظہ ہو،چنانچہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ہم ازواجِ مُطَہَّرات کے پاس سے سواروں  کے قافلے گزرتے تھے اور ہم (حج کے سفر میں ) تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ احرام کی حالت میں تھیں جب سوار ہمارے سامنے سے گزرنے لگتے تو ہم میں  سے ہر ایک اپنی چادر کو اپنے سر سے لٹکا کر چہرے کے سامنے کر لیتی اور جب وہ آگے بڑھ جاتے تو ہم چہرہ کھول لیتی تھیں ۔(2)
[1] … خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۳، ۳ / ۴۹۹، جلالین، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۳، ص۳۵۴، ملتقطاً [2] … ابو داؤد، کتاب المناسک، باب فی المحرمۃ تغطی وجہہا، ۲ / ۲۴۱، الحدیث: ۱۸۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن