30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بُیُوْتِكُنَّ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ وَ الْحِكْمَةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ لَطِیْفًا خَبِیْرًا۠(۳۴)(1)
حکمت یاد کرو جو تمہارے گھروں میں پڑھی جاتی ہیں ۔ بیشک اللہ ہر باریکی کو جاننے والا،خبردار ہے۔
ان دو آیات مبارکہ میں ازواج مطہرات رضی اللہ عنہ کو6 احکام دئیے گئے :
پہلا حکم : ’’اپنے گھروں میں ٹھہری رہو۔‘‘ یعنی اے میرے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ازاواج! تم اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور اپنی رہائش گاہوں میں سکونت پذیر رہو (اور شرعی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلو۔) یاد رہے کہ اس آیت میں خطاب اگرچہ ازواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ کو ہے لیکن اس حکم میں دیگر عورتیں بھی داخل ہیں ۔(2)
اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن اور گھر سے باہر نکلنا:
ازواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن نے اس حکم پر کس حد تک عمل کیا ،اس کی ایک جھلک ملاحظہ ہو،چنانچہ امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : مجھے بتایاگیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے کہاگیا:آ پ کوکیاہوگیاہے کہ آپ نہ حج کرتی ہیں اورنہ عمرہ کرتی ہیں ؟انہوں نے جواب دیا: میں نے حج بھی کیاہے اورعمرہ بھی کیاہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیاہے کہ میں گھرمیں رہوں۔ اللہ کی قسم! میں دوبارہ گھر سے نہیں نکلوں گی ۔ راوی کا بیان ہےکہ اللہ کی قسم !وہ اپنے دروازے سے باہرنہ آئیں یہاں تک کہ وہاں سے آپ کاجنازہ ہی نکالاگیا۔(3)
اللہ تعالیٰ ہماری ماں کے درجات بلند فرمائے اور مسلمان خواتین کو ان کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اٰمین۔
عورت، چار دیواری اور اسلام:
اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو یہ حکم ارشاد فرمایا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ٹھہری رہا کریں اور شرعی ضرورت و حاجت کے بغیر اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے عورتوں کے اس عمل کی فضیلت
[1] … پ 22 ، الاحزاب:33-34
[2] … روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۳، ۷ / ۱۷۰
[3] … در منثور، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۳، ۶ / ۵۹۹-۶۰۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع