دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ اور زہد و قناعت:

book_icon
عورت اور قرآن
            
اس آیت میں فرمایا کہ اے میرے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بیویو! تم فضیلت اور شرف میں اور عورتوں جیسی نہیں ہو کیونکہ تم سیّد المرسَلین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اَزواج اور تمام مومنوں کی مائیں ہو اورتمہیں میرے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے خاص قرب حاصل ہے اور جب تمہاری قدر اتنی اعلیٰ اورتمہارا رتبہ اتنا عظیم ہے تو یہ بات تمہاری شان کے لائق نہیں کہ تم دنیا کی زینت اور آرائش کا مطالبہ کرو۔(1) حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں :اس سے مراد یہ ہے کہ (اے میرے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ازواجِ مُطَہَّرات!) میری بارگاہ میں تمہاری قدر دوسری نیک خواتین کی قدر جیسی نہیں ہے بلکہ تم میری بارگاہ میں زیادہ عزت والی ہو اور میرے نزدیک تمہارا ثواب زیادہ ہے۔(2)

اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ اور زہد و قناعت:

حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم چاہتے تو انتہائی شاہانہ زندگی گزار سکتے تھے اور اپنی ازواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ کو دنیا کی تما م راحتیں اور آسائشیں فراہم کر سکتے تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم دنیا، اس کی نعمتوں اور آسائشوں کی طرف رغبت نہ رکھتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرما دیا تھا کہ میں دنیا سے نہیں ہوں اور دنیا مجھ سے نہیں ہے۔(3) اس لئے آپ کے ساتھ انتہائی قرب رکھنے والوں کی شان کے لائق بھی یہی تھا کہ وہ بھی دنیا کی طرف راغب نہ ہوں ،پھر ازواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ نے دنیا سے بے رغبتی اور زہد و قناعت کا کیسا شاندار مظاہرہ فرمایا ا س کا اندازہ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے درجِ ذیل دو واقعات سے لگایا جا سکتا ہے : (1) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس بیت المال سے 80,000 درہم آئے تو آپ نے اپنی کنیز کو وہ درہم تقسیم کرنے کا حکم دیا ،کنیز نے ایک ہی مجلس میں وہ سارے درہم تقسیم کر دئیے،جب وہ فارغ ہوئی تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اس سے کوئی چیز مانگی جس سے وہ روزہ افطار کر لیں تو کنیز کوگھر میں کوئی
[1] … روح البیان،الاحزاب،تحت الآیۃ:۳۲، ۷/۱۶۹، تفسیر کبیر، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۲، ۹/۱۶۷، صاوی، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۲، ۵/۱۶۳۷، ملتقطاً [2] … خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۳۲، ۳/۴۹۸ [3] … کنز العمال، کتاب الاخلاق، قسم الاقوال، ۲/۸۰، الحدیث: ۶۱۲۵، الجزء الثالث

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن