30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مومنین پر اُن کی جانوں سے زیادہ نرمی، رحمت اور لطف و کرم فرماتے ہیں اورانہیں سب سے زیادہ نفع پہنچانے والے ہیں ،جیسا کہ ایک اور مقام پر الله تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸)(1)
ترجمہ : مسلمانوں پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں۔(2)
امت کی مائیں :
اس آیت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ازواجِ مُطَہَّرات کو مومنوں کی مائیں فرمایا گیا، لہٰذا اُمَّہاتُ المومنین کا تعظیم و حرمت میں اور ان سے نکاح ہمیشہ کے لئے حرام ہونے میں وہی حکم ہے جو سگی ماں کا ہے جبکہ اس کے علاوہ دوسرے احکام میں جیسے وراثت اور پردہ وغیرہ، ان کا وہی حکم ہے جو اجنبی عورتوں کا ہے یعنی ان سے پردہ بھی کیا جائے گا اور عام مسلمانوں کی وراثت میں وہ بطورِ ماں شریک نہ ہوں گی،نیز امہات المومنین کی بیٹیوں کو مومنین کی بہنیں اور ان کے بھائیوں اور بہنوں کو مومنین کے ماموں ، خالہ نہ کہا جائے گا۔(3)
یہ حکم حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ان تمام ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہنَّ کے لئے ہے جن سے حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے نکاح فرمایا، چاہے حضورِ انور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے پہلے ان کا انتقال ہوا ہو یا حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بعد انہوں نے وفات پائی ہو۔ یہ سب کی سب امت کی مائیں ہیں اور ہر امتی کے لئے اس کی حقیقی ماں سے بڑھ کر لائقِ تعظیم و وا جبُ الاحترام ہیں ۔(4)
ازواج مطہرات کا مقام اوران سے گفتگو پرخصوصی ہدایت
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَیْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ وَّ قُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًاۚ(۳۲)(5)
ترجمہ : اے نبی کی بیویو!تم اور عورتوں جیسی نہیں ہو۔اگرتم اللہ سے ڈرتی ہو تو بات کرنے میں ایسی نرمی نہ کرو کہ دل کا مریض آدمی کچھ لالچ کرے اورتم اچھی بات کہو۔
[1] … پ۱۱،توبہ:۱۲۸
[2] … خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۶، ۳/۴۸۳، مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۶، ص۹۳۲، ملتقطاً
[3] … بغوی، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۶، ۳/۴۳۷، ملخصاً
[4] … زرقانی علی المواہب، المقصد الثانی، الفصل الثالث فی ذکر ازواجہ الطاہرات… الخ، ۴/۳۵۶-۳۵۷
[5] … پ 22 ، الاحزاب:32
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع