دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
اس کے بعد حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا حضوراکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ملک میں آئیں اور ان سے حضور انور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے فرزند حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے جنہوں نے چھوٹی عمر میں وفات پائی۔(1) ازواج مطہرات کو دیا گیا اختیار اور وعدۂ الٰہی ایک بارسرکارِ دو عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ازواجِ مُطَہَّرات نے آپ سے دُنْیَوی سامان طلب کئے اور نفقہ میں زیادتی کی درخواست کی، جبکہ یہاں  تو دنیا سے بے رغبتی اپنے کمال پر تھی اور دنیاکا سامان اور اس کا جمع کرنا گوارا ہی نہ تھا، اس لئے ان کا یہ مطالبہ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے قلب ِ اطہر پر گراں  گزرا اور یہ آیت نازل ہوئی اور ازواجِ مطہرات کو اختیاردیا گیا۔، چنانچہ ارشاد فرمایا: یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا فَتَعَالَیْنَ اُمَتِّعْكُنَّ وَ اُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِیْلًا(۲۸) وَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ فَاِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلْمُحْسِنٰتِ مِنْكُنَّ اَجْرًا عَظِیْمًا(۲۹)(2) ترجمہ : اے نبی!اپنی بیویوں سے فرمادو: اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی آرائش چاہتی ہو تو آؤ تاکہ میں تمہیں مال دُوں اور تمہیں اچھی طرح چھوڑ دوں ۔ اور اگر تم الله اور اس کے رسول اور آخرت کا گھر چاہتی ہو تو بیشک الله نے تم میں سے نیکی کرنے والیوں کے لیے بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی9 اَزواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن تھیں ۔ان میں  سے 5 کا تعلق قبیلہ قریش سے تھا اور وہ یہ ہیں: (1)حضرت عائشہ بنتِ ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہما ۔ (2)حضرت حفصہ بنت ِ فاروق رضی اللہ عنہما ۔ (3)حضرت اُمِّ حبیبہ بنت ِابی سفیان رضی اللہ عنہما ۔ (4)حضرت اُمِّ سلمیٰ رضی اللہ عنہا  بنتِ اُمیہ۔ (5)حضرت سودہ رضی اللہ عنہا بنتِ زَمْعَہ۔ اور 4 اَزواجِ مطہرات  رضی اللہ عنہن  کا تعلق قبیلہ قریش کے علاوہ دیگر قبائل سے تھا،اور وہ یہ ہیں: (1)حضرت زینب رضی اللہ عنہا بنت ِجحش اسدیہ۔ (2)حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بنت ِحارث ہلالیہ۔ (3)حضرت صفیہ رضی اللہ
[1] … خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۲، ۳/۵۰۸، مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۲، ص۹۴۸، جلالین، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۲، ص۳۵۶، ملتقطاً [2] … پ21،الاحزاب:28، 29

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن