دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

نکاح سے متعلق پابندیاں:

book_icon
عورت اور قرآن
            
تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوا ہے تو ان کے دل مطمئن ہو جائیں گے۔ اور اے لوگو! اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو عورتوں کے معاملے میں اور ان میں سے بعض کی طرف مائل ہونے سے متعلق تم سب کے دلوں میں ہے اور اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ علم والا، حلم والا ہے۔(1)

نکاح سے متعلق پابندیاں:

اگلی آیت میں ارشاد فرمایا:’’ لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَآءُ مِنۡۢ بَعۡدُ ‘‘ان کے بعد عورتیں تمہارے لئے حلال نہیں ۔ یعنی اے حبیب! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ، آپ کے نکاح میں موجودان 9 اَزواجِ مُطَہَّرات کے بعد جنہیں آپ نے اختیار دیا تو انہوں نے اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اختیار کیا،مزید عورتیں آپ کے لئے حلال نہیں اور نہ یہ حلال ہے کہ انہیں طلاق دے کر ان کی جگہ دوسری عورتوں سے نکاح کر لیں ۔ ان اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ کی یہ عزت افزائی اس لئے ہے کہ جب حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے انہیں اختیار دیا تھا تو انہوں نے اللہ تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اختیار کیا اوردنیا کی آسائشوں کو ٹھکرا دیا، چنانچہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے انہیں پر اِکتفا فرمایا اورعمر مبارک کے آخر تک یہی اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں رہیں ۔ حضرت عائشہ صدیقہ اور حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آخر میں حضورانور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے لئے حلال کر دیا گیا تھا کہ جتنی عورتوں سے چاہیں نکاح فرمائیں، اس صورت میں یہ آیت منسوخ ہے اور اس کی ناسخ آیت’’ اِنَّاۤ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ الآیۃ ‘‘ ہے۔(2)

کنیزوں سے متعلق رخصت:

مزید فرمایا:’’ اِلَّا مَا مَلَکَتۡ یَمِیۡنُکَ ‘‘ مگر تمہاری کنیزیں جو تمہاری ملکیت میں ہوں ۔ یعنی ان اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ میں سے کسی کو طلاق دے کر دوسری عورت سے نکاح کرنا حلال نہیں اگرچہ آپ کو اس کا حسن و جمال پسند آئے البتہ آپ کی وہ کنیزیں جو آپ کی ملکیت میں ہوں وہ آپ کے لئے حلال ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر نگہبان ہے اس لئے کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی حدوں سے تَجاوُز نہ کرے۔
[1] … مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۱، ص۹۴۷، جلالین، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۱، ص۳۵۶، ملتقطاً [2] … مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۲، ص۹۴۷-۹۴۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن