دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

اَزواجِ مُطَہّرات میں عدل سے متعلق حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سیرت:

book_icon
عورت اور قرآن
            
کریں یا نہ کریں ۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ یہ آیت ان عورتوں کے حق میں نازل ہوئی جنہوں نے اپنی جانیں حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو نذر کیں اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اختیار دیا گیا کہ ان میں سے جس کو چاہیں قبول کریں اس کے ساتھ نکاح فرمائیں اور جس کو چاہیں انکار فرما دیں۔(1)

اَزواجِ مُطَہّرات میں عدل سے متعلق حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سیرت:

اَزواجِ مطہرات رضی اللہ عنہنَّ میں عدل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق خصوصی اختیار ملنے کے باوجود تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا مبارک عمل یہ تھا کہ آپ تمام ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہنَّ کے ساتھ عدل فرماتے اور ان کی باریاں برابر رکھتے سوائے حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے جنہوں نے اپنی باری کا دن اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو دے دیا تھا اور بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں عرض کیا تھا کہ میرے لئے یہی کافی ہے کہ میرا حشر آپ کی اَزواجِ مُطہرات رضی اللہ عنہنَّ میں ہو۔ سرکارِ دو عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اس عمل مبارک میں بعد والے لوگوں کے لیے بڑی نصیحت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اختیار ملنے کے باوجود اپنی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہنَّ میں عدل فرمایا تو جن لوگوں کو یہ اختیار حاصل نہیں بلکہ ان پر عدل کرنا ہی لازم ہے تو انہیں کس درجہ عدل کرنے کی ضرورت ہے۔ افسوس! ہمارے معاشرے میں لوگ دو یاتین شادیاں تو کر لیتے ہیں لیکن سب بیویوں کے درمیان عدل و انصاف سے کام نہیں لیتے۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت اور عقلِ سلیم عطا فرمائے،اٰمین۔ مزید فرمایا:’’ وَ مَنِ ابۡتَغَیۡتَ مِمَّنۡ عَزَلۡتَ ‘‘ اور جنہیں تم نے علیحدہ کردیا تھا ان میں سے جسے تمہارا جی چاہے ۔ یعنی اے حبیب! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم آپ نے ازواجِ مطہرات میں سے جس کو معزول کر دیا ہویا جس کی باری کو ساقط کر دیا ہو،اس کی طرف آپ جب چاہیں اِلتفات فرمائیں اور اس کو نوازیں ،اس کا آپ کو اختیار دیا گیا ہے اور یہ اختیار اس بات کے زیادہ نزدیک ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کریں اور تم انہیں جو کچھ عطا فرماؤ اس پر وہ سب کی سب راضی رہیں کیونکہ جب وہ یہ جانیں گی کہ یہ تَفویض اور یہ اختیار آپ کو اللہ
[1] … جمل، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۱، ۶/۱۸۷، مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۱، ص۹۴۷، خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۱، ۳/۵۰۷، ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن