30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طلب کرنے کے لئے آپ سے عرض و معروض کر سکتے ہیں ،نیز یاد رہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہرشکایت کرنی بری نہیں بلکہ بے صبری والی شکایت کرنابراہے ۔
حضرت خولہ بنت ِثعلبہ رضی اللہ عنہا کا احترام:
حضرت خولہ بنت ِثعلبہ رضی اللہ عنہا کو حاصل ہونے والی اس خصوصیت کی وجہ سے صحابہ ٔکرام رضی اللہ عنہم آپ رضی اللہ عنہا کا بہت احترام کیاکرتے تھے ۔چنانچہ حضرت عمرفارو ق رضی اللہ عنہ اپنے دورِ خلافت میں ایک بار حضرت خولہ بنت ِثعلبہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے گزرے،اس وقت آپ رضی اللہ عنہ درازگوش پر سوار تھے اورلوگوں کاایک ہجوم ساتھ تھا۔حضرت خولہ بنت ِثعلبہ رضی اللہ عنہا نے ان کوروک لیااورنصیحت کرتے ہوئے کہا: اے عمر! رضی اللہ عنہ وہ دن تجھے یاد ہیں جب تمہیں عمیر کہاجاتاتھا،پھرعمرکہاجانے لگا اور اب تمہیں لوگ امیر المومنین کہنے لگے ہیں، تو اے عمر! رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو، جوشخص موت پریقین رکھتاہے اسے اندیشہ رہتاہے کہ کوئی ضروری چیز رہ نہ جائے اورجسے حساب کایقین ہوتاہے وہ عذاب سے ڈرتاہے۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر ان کی نصیحت کوسنتے رہے اورجب کافی وقت گزر گیا تو لوگوں نے عرض کی: اے امیرالمومنین !اس بڑھیاکے لیے آپ اتنی دیرکھڑے رہیں گے ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: خدا کی قسم ! اگریہ مجھے صبح سے شام تک روک کر رکھے تومیں کھڑارہوں گا اورصرف نماز کے وقت میں رخصت لوں گا،کیاتم جانتے نہیں کہ یہ بوڑھی خاتون کون ہے؟ یہ حضرت خولہ بنت ِثعلبہ رضی اللہ عنہا ہے جس کی فریاد کو اللہ تعالیٰ نے سات آسمانوں کے اوپرسنا،کیایہ ہوسکتاہے کہ ربُّ العالَمین تواس کی بات سنے اورعمر رضی اللہ عنہ نہ سنے؟(1)
نکاح سے متعلق نبوی خصوصیات
اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کوبہت سی خصوصیات عطا فرمائیں جن میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ آپ کے لئے ایک وقت میں 4 سے زیادہ عورتوں کے ساتھ نکاح کو حلال فرمایا، چنانچہ ارشاد فرمایا:
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ الّٰتِیْۤ اٰتَیْتَ اُجُوْرَهُنَّ وَ مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ
ترجمہ : اے نبی!ہم نے تمہارے لیے تمہاری وہ بیویاں حلال فرمائیں جنہیں تم مہر دو اور تمہاری مملوکہ کنیزیں جو اللہ نے
[1] … قرطبی، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۱، ۹ / ۱۹۷، الجزء السابع عشر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع