دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
ارشاد فرمایا: تیرے بارے میں میرے پاس کوئی حکم نہیں ، یعنی ابھی تک ظہار کے متعلق کوئی جدید حکم نازل نہیں ہوا اور پرانا دستور یہی ہے کہ ظہار سے عورت حرام ہوجاتی ہے۔ حضرت خولہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ، حضرت اَوس رضی اللہ عنہ نے طلاق کا لفظ نہیں کہا، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور مجھے بہت ہی پیارے ہیں ، اسی طرح وہ بار بار عرض کرتی رہیں اورجب اپنی خواہش کے مطابق جواب نہ پایا تو آسمان کی طرف سر اُٹھا کر کہنے لگی: یا اللہ ! عزّوجلّ ، میں تجھ سے اپنی محتاجی ، بے کَسی اور پریشان حالی کی شکایت کرتی ہوں ، اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر میرے حق میں ایسا حکم نازل فرماجس سے میری مصیبت دورہو جائے۔ اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اس سے فرمایا: خاموش ہو جا اور دیکھ ، رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے چہرۂ مبارک پر وحی کے آثار ظاہر ہیں ۔ جب وحی پوری ہوگئی تو ارشاد فرمایا: اپنے شوہر کو بلا ؤ۔حضرت اوس رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے تو حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے یہ آیت پڑھ کر سنائی : قَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّتِیْ تُجَادِلُكَ فِیْ زَوْجِهَا وَ تَشْتَكِیْۤ اِلَى اللّٰهِ ﳓ وَ اللّٰهُ یَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَاؕ-اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ(۱)(1) ترجمہ : بیشک اللہ نے اس عورت کی بات سن لی جو اپنے شوہر کے معاملے میں آپ سے بحث کررہی ہے اور اللہ کی بارگاہ میں شکایت کرتی ہے اور اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے، بیشک اللہ خوب سننے والا،خوب دیکھنے والاہے۔ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ،بیشک اللہ تعالیٰ نے اس عورت کی بات سن لی جو اپنے شوہر کے معاملے میں آپ سے بحث کررہی ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے حال،فاقے اور تنہائی کے شدید ہونے کی شکایت کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ تم دونوں کی آپس میں ہونے والی گفتگو سن رہا ہے، بیشک جو اللہ تعالیٰ سے مناجات کرے اور اس کی بارگاہ میں گریہ و زاری کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی مناجات کو سننے والا اور شکایت کنِندہ کو دیکھنے والاہے۔(2) یہاں ایک اہم بات کاخیال رہے کہ حضرت خولہ بنت ِثعلبہ رضی اللہ عنہا کاسرکارِدو عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے بحث وتکرارکرنامخالفت یامقابلہ کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ کرم طلب کرنے کے لیے تھا اوراس سے اپنے دکھ درد کا اظہار مقصود تھا اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی امت چونکہ آپ کی باندی غلام ہیں اس لئے کرم
[1] … پ 28 ، المجادلہ:1 [2] … خازن، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۲۳۵، مدارک، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۱، ص۱۲۱۵، ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن