دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

(6) اسلامی مساوات:

book_icon
عورت اور قرآن
            
(14)عورتوں کے تحفظ کے پیش نظر غیر مردوں سے گفتگو میں احتیاطیں سکھائی گئیں۔ (15) عورت اگر نافرمان ہے تو مناسب طریقے سے اس کی اصلاح کی جائے ، اصلاح کے لیے اس پرظالمانہ تشدد کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہے ۔ (16) ماں بننے کی صورت میں اس کی اور اولاد کی ضروریات کا مرد کو بھرپور خیال رکھنا ہو گا۔ (17)اولاد کو حکم ہے کہ وہ اپنی ماں کی تعظیم کرے ، اس کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور اس کے حقوق ادا کرے۔ (18)ماں بوڑھی ہو جائے تو اولاد کو حکم ہے کہ اسے اف تک نہ کہے اور نہ ہی اسے کسی بات پر جھڑکے بلکہ اچھے انداز میں اس سے بات کرے اوراس سے نرمی و عاجزی کے ساتھ پیش آئے۔

(6) اسلامی مساوات:

دین اسلام میں مساوات کی بجائے عدل کا حکم ہے اور کئی جگہ مردو عورت میں مساوات بھی ہے لیکن وہ بھی عدل ہی کی صورت ہے ، یہاں اسلامی مساوات کی چند مثالیں ملاحظہ ہوں (1) انفرادی زندگی کے اندر بہت سے دینی معاملات میں مردو عورت دونوں برابر ہیں ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے : اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمٰتِ وَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْقٰنِتٰتِ وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الصّٰدِقٰتِ وَ الصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰبِرٰتِ وَ الْخٰشِعِیْنَ وَ الْخٰشِعٰتِ وَ الْمُتَصَدِّقِیْنَ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ وَ الصَّآىٕمِیْنَ وَ الصّٰٓىٕمٰتِ وَ الْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِۙ-اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا(۳۵) (1) ترجمہ :بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں اور سچے مرداور سچی عورتیں اور صبرکرنے والے اور صبر کرنے والیاں اور عاجزی کرنے والے اور عاجزی کرنے والیاں اور خیرات کرنے والے اور خیرات کرنے والیاں اور روزے رکھنے والے اورروزے رکھنے والیاں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کرنے والے اور حفاظت کرنے والیاں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کے لیے اللہ نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔ (2) اجتماعی زندگی کے اندر بھی کثیر دینی معاملات میں مرد و عورت دونوں برابر ہیں۔ارشاد فرمایا:
[1] … پ22،الاحزاب: 35

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن