Auliya Ki Shan Bazuban e Quran
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Auliya Ki Shan Bazuban e Quran | اولیا کی شان بزبان قرآن

book_icon
اولیا کی شان بزبان قرآن
            
کیا نشانی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا: جو بادشاہ چاہے۔ تو بادشاہ نے ایک ایسے پیدائشی نابینا کو بُلایا جس کے سر میں آنکھیں ہی نہیں تھیں، حضرتِ عیسیٰ علیہ السّلام کے اُن دونوں اولیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم نے اپنا مبارک ہاتھ پھیر ا تو اُس کی پیشانی میں آنکھوں کے دو سوراخ بن گئے، پھر انہوں نے مٹی کے دو گیند بنا کر اُن سوراخوں میں رکھ کر دعا کی تو یہ مٹی کے دونوں گیند آنکھیں بن کر روشن ہو گئے اور پیدائشی نابینا اَنکھیارا بن گیا۔ حضرتِ شمعون رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا:اے بادشاہ! تم اُس کی عبادت کیوں نہیں کرتے جو ایسی قدرت والا ہے کہ اَندھوں کو آنکھیں عطا فرما دیتا ہے۔ یہ سُن کر بادشاہ نے اُن دونوں بزرگوں سے کہا :کیا تمہارا خدا مُردوں کو زندہ کرسکتا ہے؟ اگر وہ مُردوں کو زندہ کرسکتا ہے تو ایک مردے کو زندہ کردے جو میرے ایک کسان کا لڑکا سات دن پہلے مرگیا ہے،اُس کا جسم خراب ہو چکا ہے اوربدبو پھیل رہی ہے ،میں نے اُس کے والدکے انتظار میں ابھی تک اس کو دفن نہیں کیا ہے۔ بادشاہ ان تینوں اولیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم کو لے کر لڑکے کی لاش کے پاس گیا ،تینوں بزرگوں نے دعا مانگی تو اللہ پاک کے حکم سے وہ مُردہ زندہ ہوکر بلند آواز سے کہنے لگا:میں غیرمسلم تھامجھے مرنے کے بعد جہنّم کی وادیوں میں داخل کیا گیا،لہٰذا میں تم لوگوں کو عذابِ الٰہی سے ڈراتے ہوئے اللہ پر ایمان لانے کی دعوت دیتا ہوں اور تم لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ خدا کے پیغمبر حضرتِ عیسیٰ علیہ السّلام کا کلمہ پڑھ کر ان تینوں مُبلِّغین کی بات مان کر ان لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو کیونکہ یہ تینوں اصحاب حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کے حواری اور اُن کے مُبلِّغ ہیں،یہ مَنظر دیکھ کر اور مُردے کی تقریر سُن کر سب لوگ حیران رہ گئے،اتنے میں حبیب نجّار ( رحمۃُ اللہ علیہ ) بھی دوڑتے ہوئے تشریف لائےاور انہوں نے بھی بادشاہ اور سارے شہر والوں کو مُبلِّغین کی تصدیق

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن