Auliya Ki Shan Bazuban e Quran
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Auliya Ki Shan Bazuban e Quran | اولیا کی شان بزبان قرآن

book_icon
اولیا کی شان بزبان قرآن
            
نے ارشادفرمایا: ہم حضرت ِعیسیٰ روحُ اللہ علیہ السّلام کے مُبَلِّغین ہیں اور اِس بستی والوں کو ایک خدا کی عبادت کرنے کی دعوت دینے آئے ہیں۔حبیب نجار نے عرض کی: کیا آپ کے پاس اِس کی کوئی نشانی ہے؟ تو ان دونوں نے فرمایا: جی ہاں! ہم مریضوں، پیدائشی نابیناؤں اور کوڑھیوں (یعنی سفید داغ والوں)کو اللہ پاک کے حکم سے شفا دیتے ہیں۔ حبیب نجار یہ سُن کر کہنے لگا: میرا ایک بیٹا دو سال سے بیمار ہے۔ کیا آپ اس کو تندرست کردیں گے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! اس کو ہمارے پاس لائیے۔ ان دونوں نے اُس مریض لڑکے پر اپنا ہاتھ پھیرا تو وہ فوراً ہی تندرست ہو کر کھڑا ہو گیا۔ سارے شہر میں یہ خبر بجلی کی طرح پھیل گئی ،بہت سے مریض جمع ہو گئے اور سب کے سب شفا یاب بھی ہو گئے۔ اس شہر کے بادشاہ کا نام ” اَنطِیخا “تھا جو غیر مسلم تھا، وہ ان دونوں اولیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم کی نیکی کی دعوت سُن کر غصّے میں آپے سے باہر ہو گیا۔ اُس نے دونوں بزرگوں کو گرفتار کر کے مارا اور جیل میں قید کردیا، حضرت ِعیسیٰ روحُ اللہ علیہ السّلام نے اپنے حَواریوں (یعنی ساتھیوں) کے سردار حضرت ِشَمْعُون رحمۃُ اللہ علیہ کو اُن کے پیچھےانطاکیہ بھیجا۔ حضرتِ شمعون رحمۃُ اللہ علیہ کسی طرح بادشاہ کے پاس پہنچ گئے اور بادشاہ سے فرمایا: جو دو آدمی قید کئے گئے ہیں کیا ان کی بات سُنی گئی تھی ، وہ کیا کہتے تھے ؟ بادشاہ نے کہا :نہیں ، جب انہوں نے نئے دین کا نام لیا تو مجھے فوراً غصّہ آ گیا۔ آپ نے فرمایا:اگر بادشاہ کی اجازت ہو تو اُنہیں بُلایا جائےتاکہ دیکھیں اُن کے پاس کیا ہے ؟جب وہ آئے تو حضرتِ شمعون رحمۃُ اللہ علیہ نے ان سے پوچھا:آپ کو کس نے بھیجا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا:اُس اللہ نے جس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور ہر جاندار کو روزی دی اور جس کا کوئی شریک نہیں۔ آپ نے فرمایا: اس کی مختصر صِفَت بیان کرو! انہوں نے کہا: ’’وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ ‘‘ آپ نے فرمایا: تمہارےپاس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن