30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جگہ جگہ اِن نیک ہستیوں کا ذکر فرمایا ہے بلکہ ان کے پورے پورے واقعات بیان فرمائے ہیں اور اِن کی یاد پر پوری پوری سورتوں کے نام رکھے گئے ہیں۔حضرتِ سُفیان بِن عُیَیْنَہ رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اللہ کے نیک بندوں کے ذکر کے وقت رحمت ناز ل ہوتی ہے۔ (حلیۃ الاولیاء،7/335، رقم:10750)
آئیے !رحمتِ الٰہی سے حصّہ پانے کےلئے اِن اولیائے کرا م کا ذکرِ خیر کرتے ہیں۔
309سال تک آرام فرمانے والےاولیائے کرام
اللہ پاک قرآنِ کریم میں 15ویں پارے کی سورۃ ُالکہف کی آیت نمبر 9 میں اصحابِ کہف کا ذکر کچھ یوں فرماتا ہے:
اَمْ حَسِبْتَ اَنَّ اَصْحٰبَ الْكَهْفِ وَ الرَّقِیْمِۙ-كَانُوْا مِنْ اٰیٰتِنَا عَجَبًا(۹)
ترجمۂ کنزالایمان :’’کیا تمہیں معلوم ہوا کہ پہاڑ کی کھوہ اور جنگل کے کنارے والے ہماری ایک عجیب نشانی تھے۔‘‘
تقریباً اَڑھائی سو سال پہلے کے مُفَسّر ِقرآن حضرتِ شیخ سُلیمان جَمَل رحمۃُ اللہ علیہ اپنی تفسیرِ جَمَل میں لکھتے ہیں:اصحاب ِ کہف کے نام بڑے بابرکت ہیں اور اَکابر بزرگانِ دین رحمۃُ اللہ علیہم نے ان کے فوائد بیان کئے ہیں کہ اِن کے مبارک نام لکھ کر دروازے پر لگا دیئے جائیں تو مکان جلنے سے محفوظ رہتا ہے، مال پر رکھ دیئے جائیں تو چوری نہیں ہوتا، کشتی یا جہاز ان کی برکت سے غرق نہیں ہوتا، بھاگا ہوا شخص ان کی برکت سے واپس آجاتا ہے، کہیں آگ لگی ہو اور یہ نام مبارک کپڑے میں لپیٹ کر ڈال دیئے جائیں تو وہ بجھ جاتی ہے، بچے کے رونے، باری کے بخار، دردِ سر، اُمُّ الصِّبْیان (خاص قسم کے دماغی جھٹکے اور دَورے) خشکی و تَری کے سفر میں، جان و مال کی حفاظت، عقل کی تیزی اور قیدیوں کی آزادی کے لئے یہ نام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع