30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلے اسے پڑھئے
اللہ ایک ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں اور اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ اللہ پاک نےانسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے اپنے مخصوص بندوں ( یعنی رسولوں اور نبیوں علیہمُ السّلام ) کو چُنا۔ جب ہمارے پیارے پیارے اورآخری نبی، مَکِّی مَدَنی، محمدِ عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر سلسلۂ نُبُوّت ختم ہوگیا تو صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے دنیا بھر میں دینِ اسلام کا پیغام عام فرمایا پھر تابِعین، تبعِ تابعین اولیائے کرام( رحمۃُ اللہ علیہم )اِس عظیم کام کو لے کر آگے بڑھے یہی وجہ ہے کہ اکثر بزرگانِ دِین رحمۃُ اللہ علیہم کے ان کی جائے ولادت (یعنی پیدا ہونے کی جگہ)سےبہت دور عَلاقوں یامَمالک میں ہیں ،یہ اولیاء َ اللہ دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی سَربُلندی کے لئے ہجرت کر کے گئے اور اپنی زندگیاں راہِ خدا میں گزار دیں۔ اللہ پاک نے ہمیں اِنہی بزرگانِ دین، اولیائے کاملین رحمۃُ اللہ علیہم کی بَدولت اسلام کی نعمت اپنے وطن میں آسانی سے نصیب فرمائی ورنہ جن ممالک میں اولیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم ظاہری طور پر تشریف نہیں لے جاسکے وہاں آج بھی اسلام اور مسلمانوں کی حالت دِگرگوں دیکھی جاسکتی ہے۔ ہم اللہ پاک کا کروڑ بار شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے ہمیں اپنے سب سے آخری اور پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اُمّت میں پیدا فرمایا اور پھر اہل ِ بیتِ اَطْہار اور صحابۂ کِرام علیہمُ الرّضوان کی عقیدت و محبّت کی لازوال دولت عنایت فرما کر اِن نُفوسِ قُدسیہ کے نقشِ قدم پر چلنے والے اپنے نیک بندوں یعنی بزرگانِ دِین و اولیائے کامِلین رحمۃُ اللہ علیہم کی نسبت سے بھی نوازا۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! ہم اہلِ سنّت پر اللہ پاک کی یہ بہت بڑی کرم نوازی ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع