30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
| غافِل تجھے گھڑیال یہ دیتا ہے مُنادی |
| قُدرت نے گھڑی عمر کی اک اور گھٹا دی |
مزید علم حاصل کروں گا
حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ میں حصولِ علم دین کا شوق اس قد رتھا کہ انتقال سے کچھ دیر قبل شدید تکلیف کے باوجود اپنے بچوں کے ماموں سے ارشاد فرمایا:اگر میں صحت مند ہوگیا تو مزید علم حاصل کروں گا۔
دم کی برکتیں
جس طرح حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی آواز میں بے پناہ تاثیر تھی ایسے ہی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے دَم میں بھی بڑی برکت تھی ۔کئی مریض آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے دم کروا کر شفا یاب ہوئے ۔چنانچہ مہاجر کیمپ بلدیہ ٹاؤن بابُ المدینہ کراچی کے مقیم قاری محمد علی عطاری کابیان ہے کہ حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ہمارے گھر تشریف لاتے رہتے تھے۔ایک بار تشریف لائے تو میری والدہ کی کمر میں بہت درد تھا۔میں نے اس تکلیف کا ذکرحاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہسے کیا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے امی جان کے لیے ایک دھاگا دم کر کے دیا اوراسے کمر پر باندھنے کے لیے فرمایا۔امی جان نے جونہی وہ دھاگا کمر میں باندھا درد کافُور ہو گیا۔ میری والدہ بھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے اتنی متأثر تھیں کہ جب میرے بیٹے کی ولادت ہوئی تو اس کا نام محمد عرف مشتاق رضا رکھا۔ اسی طرح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع