30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہحصولِ علم کی طر ف بہت توجہ دیتے تھے اوراسلامی بھائیوں سے اکثر فرماتے : نیکی کی دعوت کے لیے علم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی حیات کا ہر ہرگوشہ ہمارے لیےبےشمار مدنی پھول لیے ہوئے ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے وقت کی اہمیت اور علمِ دین کی ضرورت پر بہت زور دیا، آئیے وقت کی اہمیت اور علمِ دین کی ضرورت کو مزید اجاگر کرتے ہیں چنانچہ اميرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے رسالے انمول ہیرے کے صفحہ13 پر فرماتے ہیں :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقیناً زندَگی بے حد مختصر ہے ، جو وقت مل گیا سو مل گیا ،آئندہ وقت ملنے کی اُمّید دھوکا ہے ۔ کیا معلوم آئندہ لمحے ہم موت سے ہم آغوش ہوچکے ہوں۔رحمتِ عالم ، نورِ مجسَّم شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں : اِغْتَنِمْ خَمْساً قَبْلَ خَمْسٍ: یعنی پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو شَبَابَکَ قَبْلَ ہَرَمِکَ (۱)جوانی کو بڑھاپے سے پہلے وَصِحَّتَکَ قَبْلَ سَقَمِکَ (2)صحت کو بیماری سے پہلے وَغِنَاءَکَ قَبْلَ فَقْرِکَ (3)مالداری کوتنگدستی سے پہلے وَفَرَاغَکَ قَبْلَ شُغْلِکَ (4) فرصت کو مشغولیت سے پہلے اور وَحَیَاتَکَ قَبْلَ مَوْتِکَ (5) زندَگی کوموت سے پہلے ۔(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] …مستدرک،کتاب الرقاق،باب نعمتان مغبون فیھما۔۔الخ ،۵/۴۳۵،حدیث:۷۹۱۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع