30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے کیا اور نہ ہی صحیح طریقے سے نمازادا کی بلکہ اختصار سے کام لیتے ہوئے جلد ہی نماز سے فارغ ہو گئے۔ دونوں شہزادوں نے جب یہ منظر دیکھا تو دل میں اصلاح کا جذبہ بیدار ہوا،سوچا اگر ہم نے کہا کہ بوڑھے میاں آپ نے نہ تو وضو صحیح طریقے سے کیا ہے اور نہ ہی درست انداز میں نمازپڑھی ہے تو ممکن ہے کہ بجائے اصلاح کے وہ بگڑ جائیں چنانچہ دونوں بھائیوں نے حکمتِ عملی سے کام لیتے ہوئے بوڑھے میاں سے فرمایا: بڑے میاں! ہم نوجوان ہیں جبکہ آپ عمر رسیدہ ہیں۔ آپ کو وضو و نماز کے مسائل کا علم ہم سے زیادہ ہوگا۔ ہم آپ کے سامنے وضو کرکے نماز پڑھتے ہیں، اگر آپ ہمارے نماز پڑھنے میں کوئی غلطی یا کوتاہی پائیں تو اصلاح فرمادیں۔ چنانچہ حسنین کریمین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے اپنے نانا جان رحمت عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّت مبارکہ کے مطابق وضو کیا اور پھر اطمینان کے ساتھ نماز ادا کی۔ بوڑھے میاں نے دیکھا تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ۔ انہوں نے توبہ کی اور آئندہ درست طریقے سے وضو اور اطمینان سے نماز پڑھنے کی نیت کرلی ۔(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! ہمارے بزرگوں کااصلاح کا اندازکس قدر عمدہ ہوا کرتا تھا،اے کاش !ہم بھی نیکی کی دعوت اور انفرادی کوشش میں محبت بھرے انداز اپنائیں کیونکہ نرمی اور محبت بھرے انداز سے جو کام ہوتے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] …مناقب امام اعظم للکردری،مشائخ الامام ابی حنیفۃ الخ ، ۱/۳۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع