30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکوع ٹھیک کر رہا ہوں،کوئی غلطی یا کمی تو نہیں ہے؟میرا سجدہ کرنے کا طریقہ درست ہے ناں؟ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مہینے میں دو تین بارنماز کے مختلف ارکان چیک کروایا کرتے تھے۔ایک بار میں نے عرض کی:استاد صاحب ہم نے تو نماز آپ سے ہی سیکھی ہے اور آپ ایک بار ارکان چیک کروا چکے پھر بار بار کیوں چیک کرواتے ہیں؟حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:بعض اوقات بندہ غلطی کرتا رہتا ہے اور اسے احساس بھی نہیں ہوتا اس لیے آدمی میں ٹھہراؤ نہیں آنا چاہیےکہ مجھ سے غلطی نہیں ہوتی، میں بالکل کامل ہو گیا ہوں بلکہ نماز اوردیگر عبادات میں بار بار کسی سے پوچھ لينا چاہیے کہ کہیں میں کوئی غلطی تو نہیں کر رہا ۔انہی اسلامی بھائی کابیان ہے :اس قدر عاجزی فی زمانہ شاید ہی کسی میں ملے کہ استاد شاگردسے پوچھے کہ میرا رکوع اور سجدہ درست ہے؟میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ یقیناً آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا یوں ہم سے پوچھنا ہماری ہی اصلاح و تربیت کے لیے تھا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کسی کی اِصلاح کے لیے ہمارے اسلاف رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام کا کیسا زبردست انداز ہوا کرتا تھا اس واقعے سے اندازہ لگائیے چنانچہ
اصلاح کا انوکھا انداز
منقول ہےکہ ایک مرتبہ نوجوانانِ جنّت کے سردار حضرت سیّدنا امام حسن اور حضرت سیّدنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے ایک بوڑھے دیہاتی کو دریائے فرات کے کنارے وضو کرتے دیکھا۔ بوڑھے میاں نے نہ تو وضو درست طریقے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع