30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باکمال استاد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حاجی محمد مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی تھی کہ آپ نہایت شفیق ،مخلص اور ماہر استاد تھے۔جوبھی حاجی مشتاق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے چشمۂ علم سے سیراب ہوا آج تک وہ اُس مٹھاس کویاد کرتا ہے ۔چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:یہ 1992ء کی بات ہے کہ جب میں مدرسۃ المدینہ برائے بالغان میں حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے قاعدہ پڑھا کرتا تھا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےعمدہ اندازِ تدریس و مدنی تربیت ہی کی برکت ہے کہ آ ج بھی مجھے وہ تمام قواعد از بر ہیں ۔حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ہمیں دُعائیں یاد کروانے کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی فرمایا کرتے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی اہمیت اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبت گھول گھول کر پلاتے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کبھی کبھی ہمارا امتحان لینے کے لیے سوالات بھی فرماتے۔ایک دن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے قاعدے ہی سے ایک سوال کیا لیکن ہم میں سے کوئی بھی جواب نہ دے پایا ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےناراضی کا اظہار فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا:”میں گھر جارہا ہوں ، اتنے عرصے سے پڑھارہا ہوں لیکن آپ تو جہ سے یاد ہی نہیں کرتے ۔“یہ فرماکر آپ جونہی باہر تشریف لے جانے لگے ہماری تو جان پر بن آئی سب نے بیک زبان عرض کی :”اگر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع