30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃ المدینہ (بالغان) کی ترکیب ہوتی ہے۔ ۱۴۳۶ھ کی کارکردگی کے مطابق صرف پاکستان میں مدرسۃالمدینہ برائے بالغان کی تعداد کم و بیش 5000 جبکہ مدرسۃالمدینہ برائے بالغات کی تعداد تقریباً 3328 ہے۔ جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارج سے حُروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قراٰن کریم سیکھتے ، دعائیں یاد کرتے،اپنی نمازوں کی اصلاح کرتے اورسُنّتوں کی تعلیم مفت حاصل کرتے ہیں۔
غلط فہمیوں کا اِزالہ فرما دیا
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن ابو ماجد محمد شاہدعطاری مدنی فرماتے ہیں: 2000ء میں کچھ تنظیمی مسائل ہو ئے جس کی وجہ سے پنجاب کے اسلامی بھائیوں پر گہرا اثر ہوا ۔کچھ اسلامی بھائی بڑے ذمہ داران سے خفا ہو گئے۔ ان میں سے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ ہم نے حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکو فون کر کے تنظیمی صورتِ احوال سے آ گاہ کیا ،آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہِ نے محبتِ مرشد میں ڈوب کر ایسا مختصر جواب ارشاد فرمایا کہ ہمارے تمام شکوک و شبہات دور ہو گئے اور ہماری غلط فہمیوں کا ازالہ ہو گیا ۔اس کے بعد وہ اسلامی بھائی نہ صرف بڑے ذمہ داران سے مطمئن ہو گئے بلکہ پھر سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے اور اس وقت پاکستان سطح کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے رُکن کی حیثیت سے مدنی کام کر رہے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع