30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہو گئی۔ انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مرحوم نگرانِ شوریٰ حاجی ابو عبید محمد مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی سے میری ملاقات کروائی۔ حاجی ابو عبید محمد مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی نے سلام و مصافحہ کے بعد اس قدر محبتوں اور شفقتوں سے نوازا کہ ان کے میٹھے لب و لہجے نے مجھے اپنا گرویدہ بنا لیا۔ دورانِ گفتگو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے دل موہ لینے والے انداز میں مرکز الاولیاء (لاہور) مینارِ پاکستان میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ ان کی پُرخلوص دعوت کو میں ٹھکرا نہ سکا اور سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ہامی بھرلی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جب میں اجتماع میں شریک ہوا تو اجتماع میں ہونے والے سنّتوں بھرے اصلاحی بیانات بالخصوص آخر میں مانگی جانے والی رقت انگیز دعا نے تومیرے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اجتماع میں شرکت کی برکت سے میں نے شراب نوشی اور دیگر گناہوں سے توبہ کرلی اور شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہو کر عطاری بھی بن گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایک ولیٔ کامل سے مرید ہونے کی بَرَکت سے مجھے گناہوں سے نفرت ہوگئی اور نیکیوں کی طرف دل مائل رہنے لگا۔ گھر واپس آکر والدہ سے بھی معافی مانگی اوراس کے بعد ان کی اطاعت و خدمت کو اپنا وتیرہ (عادت) بنالیا۔ اپنی زندگی کو سنّتوں کے سانچے میں ڈھالنے کی کوششیں کرنے لگا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع