30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب ”تفسیرِ جلالین شریف“ کی ضرورت تھی مگر میرے پاس خریدنے کے لیے رقم نہ تھی۔ میں جامع مسجد کنزالایمان میں حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے بڑی شفقتوں اور عزت سے نوازا اور مجھے پاس بٹھایا اور میرے بتانے پرمجھے کتاب خریدنے کے لیے 500 روپے عطا فرماتے ہوئے محنت سے علمِ دین حاصل کرنے کی نصیحت فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔ ایسا ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ہوا کہ مجھے مالی ضرورت پیش آتی تو حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہمیری مدد فرماتے۔ ایک بار مجھے لغت کی کتاب کی ضرورت تھی ۔ میں حاجی مشتاق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی بارگاہ میں حاضر ہوا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی ذاتی کتاب مجھے عطا فرما دی۔ میں آج جو کچھ ہوں یہ صرف حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کی شفقتوں کا نتیجہ ہے۔
حاجی مشتاق کی انفرادی کوشش
نواب پور روڈ ڈھاکہ (بنگلہ دیش )کے مقیم اسلامی بھائی اپنی گناہوں بھری زندگی سے تائب ہونے کے احوال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں بارہ سال سے شراب نوشی کی بُری عادت میں گرفتار ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی گناہ ِکبیرہ کا مرتکب تھا، بالخصوص والدہ کا سخت نافرمان تھا۔ سیر و تفریح کی غرض سے مختلف ممالک میں جاتا رہتا تھا۔ ایک مرتبہ پاکستان آیا تو خوش قسمتی سے میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع