30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
احساسِ ذمہ داری اجاگر کرنے کے لیے تین فرامینِ مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجیے:
﴿۱﴾…تم سب نگران ہو اور تم میں سے ہر ایک سے اُس کے ماتَحت افراد کے بارے میں پوچھا جائے گا۔(1)
﴿۲﴾…جو نگران اپنے ماتحتوں سے خِیانت کرے، وہ جہنَّم میں جائے گا۔ (2)
﴿۳﴾…جس شخص کو اللہ تَعَالٰی نے کسی رعایا کا نگران بنایا پھر اُس نے ان کی خیر خواہی کا خیال نہ رکھا تووہ جنَّت کی خوشبو بھی نہیں پا سکے گا۔(3)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہوسکتا ہے کہ گزشتہ سطور کو پڑھنے کے بعد دعوتِ اسلامی کے کسی ذمہ دار اسلامی بھائی کو یہ احساس دامن گیر ہو جائے کہ”ہم تو اپنی ذمہ داری کماحَقّہٗ ادانہیں کر سکتے لہٰذا ! عافیت اسی میں ہے کہ کوئی ذمہ داری لی ہی نہ جائے۔“ایسے اسلامی بھائی شیخِ طریقت امیرِِ اہلسنّت، بانِیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضویدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی یہ مبارک تحریرملاحظہ فرمالیں۔چنانچہ مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے ’’احساسِ ذمہ داری ‘‘میں ہے۔نگران سے مراد صرف کسی ملک یا شہر یا مذہبی و سماجی و سیاسی تنظیم
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … بخاری، کتاب الجمعۃ،باب الجمعۃفی القری۔۔۔الخ،۱/۳۰۹، حدیث:۸۹۳
2… مسند احمد،مسند البصریین ،حدیث معقل بن یسار ، ۷/۲۸۴، حدیث:۲۰۳۱۱
3 … بخاری، کتاب الاحکا م ،باب من استرعی رعیۃ ،۴/۴۵۶، حدیث:۷۱۵۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع