30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نیکیوں،حُسنِ اَخلاق اور ملنساری کی وجہ سے انتقال کے بعد اچھے لفظوں سے یاد کیا جانا سعادت مَنْدی کی علامت ہے۔ حدیث ِمبارکہ میں ایسے خوش نصیبوں کے لئے جنت کی بشارت ہے چنانچہ
تم زمین پر اللہ کے گواہ ہو
حضرت سیّدنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ ایک جنازہ گزرا، لوگوں نے اس کی تعریف کی ، نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: واجب ہو گئی، واجب ہوگئی، واجب ہو گئی اور دوسرا جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کی مذّمت کی، نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: واجب ہو گئی، واجب ہوگئی، واجب ہو گئی۔ حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر فدا ، ایک جنازہ گزرا اس کی اچھائی بیان کی گئی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا واجب ہو گئی، واجب ہوگئی، واجب ہو گئی اور ایک دوسرا جنازہ گزرا اس کی برائی کی گئی تو آپ نے پھر فرمایا واجب ہو گئی، واجب ہوگئی، واجب ہو گئی۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ”جس جنازے کی تم نے تعریف کی، اس کے لیے جنت واجب ہوگئی اور جس جنازے کی تم نے مذّمت کی، اس کے لیے جہنم واجب ہو گیا! تم زمین پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے گواہ ہو تم زمین پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے گواہ ہو“۔(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … مسلم، کتاب الجنائز، باب فیمن یثنی علیہ ...الخ ، ص۴۷۳، حدیث:۹۴۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع