30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اخلاص یہ تین باتیں اگر کہا جائے تو ان کی زندگی کو واضح کرتی ہیں۔ وفاداری، خدمت گزاری اور سادگی آپ کی زینت تھی۔ بڑی اچھی یادیں چھوڑ کر گئے، ان کی خوش الحانی میں پڑھی ہوئی نعتیں آج بھی کبھی سنتے ہیں تو لطف آتا ہے۔تنظیم (دعوتِ اسلامی) کے حوالے سے بھی محنت کرتے رہتے۔ماشآء اللہ ان کی نماز جنازہ جس محبت سے لوگوں نے پڑھی تھی، وہ منظر بھی دیکھنے والوں کو یاد رہے گا۔اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے، ان کی اولاد میں ان کے بچوں کو ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، نیکی کبھی ضائع نہیں ہوتی اور نیک آدمی کبھی تنہا نہیں ہوتا۔ اللہ کرے نیکیوں کا سلسلہ چلتا رہے۔
ہر دل عزیز بننے کا نسخہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بد اخلاقی سے مخالفین میں اضافہ اور دشمنوں کو تقویت ملتی ہے جبکہ عمدہ اخلاق نفرت کی آگ کو بجھا کر الفت کے پھول اگانے کا ذریعہ بن جاتاہے۔حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حسن ِ اخلاق کے پیکر تھے۔کثیر اسلامی بھائی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی تواضع ،انکساری اور میٹھی گفتار کا تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ اگر آپ بھی ہر دل عزیز بننا چاہتے ہیں تو حسنِ اخلاق اپنا لیجیے،اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی سوچ کا خاتمہ کیجیے ،ہر ایک کے ساتھ خیرخواہی کیجیے ،کچھ ہی عرصے میں مخالفت کی تپش دم توڑ دے گی اور حسنِ اخلاق کی خوشبو بدترین دشمن کو گہرا دوست بنا دے گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع