30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
استعمال کرنے کے مدنی پھول“ کا مطالعہ کیجئے۔
ایمان پر گواہ بنالیا
حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِینے اپنے گھر میں چند بکریاں بھی پال رکھی تھیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہانہیں چرانے گھر کے قریب واقع پہاڑی پر تشریف لے جاتے۔ بعض اوقات کچھ اسلامی بھائی بھی ساتھ ہوتے تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہانہیں فرماتے: زور سے کلمہ طیبہ اور درودوسلام کی صدائیں لگاؤ، اور ساتھ ہی خود بھی لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوۡلُ اللہ، اَلصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ یَارَسُوۡلَ اللہ پڑھنا شروع کردیتے، اور اس کے بعد نعتِ رسول مقبول بھی پڑھتے اور فرماتے: ہم نے جو کچھ پڑھا ہے ارد گرد کی چیزیں پتھر ،درخت کل بروز قیامت ہمارے ان کلموں کی گواہی دیں گے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکی سیرت و معمولات کے بارے میں جان کر بے ساختہ زبان سے جاری ہوتا ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہتو یادگارِ اسلاف تھے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا یہ عمل بھی حدیث مبارکہ کی روشنی اور اسلاف کی سیرت کا نمونہ تھا چنانچہ
اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں کہ حدیث میں ہے :”شام کوایک پہاڑ دوسرے سے پوچھتا ہے :کیا تیرے پاس آج کوئی ایسا گزرا، جس نے ذکرِ الٰہی(عَزَّوَجَلَّ) کیا ؟ وہ کہتا ہے :نہ۔یہ کہتا ہے: میرے پاس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع