30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیسٹ کی مدنی بہار
مرکزی مجلس شوریٰ کے رُکن ابو ماجد محمد شاہدعطاری مدنی فرماتے ہیں: ہمارے حلقے میں محمد ادریس نامی ایک نوجوان اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئے۔ میں نے انہیں حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکی نعت کی کیسٹ بنام ’’مدینے دیاں پاک گلیاں ‘‘پیش کی۔ جسے سن کر وہ ایسے متأثر ہوئےکہ باقاعدگی کے ساتھ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے لگے اورپھررفتہ رفتہ مکمل طور پر دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے ،چہرے پر داڑھی شریف اور سر پر عمامہ شریف کا تاج سجا لیا اوراب اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ رُکنِ کابینہ کی حیثیت سے دینِ متین کی خدمت کر رہے ہیں ۔
| نعت سُنتا رہوں نعت کہتا رہوں |
| آنکھ پُرنم رہے، دل مچلتا رہے |
| نجم نامِ محمد زباں پر رہے |
| ذِکر ہوتا رہے، سانس چلتا رہے |
تقویٰ و پرہیز گاری
حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کےتقوٰی و پرہیزگاری کا ذکر کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن کے مقیم اسلامی بھائی محمد اخلاق عطاری بیان کرتے ہیں:ایک مرتبہ مجھے حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے درِدولت پر حاضری کی سعادت ملی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے مکان میں تین کمرے تھے۔ جب میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے گھر حاضر ہوا تو صرف ایک کمرہ جس میں اہلِ خانہ موجود تھے،وہاں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع