30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کوشش کرتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سُنّت اعتکاف کی ترغیب دی۔ ان کی انفرادی کوشش رنگ لائی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے زندگی میں پہلی بار اعتکاف کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ دورانِ اعتکاف جہاں علمِ دین کا خزانہ سمیٹنے کا موقع ملا وہیں حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکا پڑھا ہوا” قصیدہ بردہ شریف‘‘اورنعتیہ کلام ’’آگئے مصطفٰے مرحبا مرحبا‘‘سننے کی سعادت ملی۔حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکی آواز سنتے ہی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی محبت میرے دل میں گھر کر گئی،میرے دل کی دُنیا زیر و زبر ہو گئی میں نے ہاتھوں ہاتھ فلموں، ڈراموں اور گانوں باجوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے بابرکت مدنی ماحول کو اوڑھنا بچھونا بنالیا۔ اب تو یہی کوشش رہتی ہے کہ حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکا پڑھا ہوا جو کلام بھی مکتبۃالمدینہ سے میسر ہوتا ہے فوراً خرید لیتا ہوں اور سن کرتسکینِ قلب پاتا ہوں۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ذیلی مشاورت نگران اور مجلسِ رابطہ کے ذمہ دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف عمل ہوں۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مدنی ماحول میں اِسْتِقامت عطا فرمائے اور اسی ماحول میں ایمان و عافیت کے ساتھ خاتمہ فرمائے۔
| تم جانتے ہو کیا ہے یہ دعوتِ اسلامی |
| فیضانِ مدینہ ہے فیضانِ مدینہ ہے (1) |
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … وسائلِ بخشش،ص۴۹۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع