30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسحورکن آواز
اسی محفل کا واقعہ ہے کہ جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے نعت شریف پڑھنا شروع کی تو تقریباً رات کے3 بج رہے تھے مگر حاضرین حاجی محمد مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مسحُورکُن آواز کے اس قدر دلدادہ تھے کہ مجال ہے کوئی اٹھ کر گیا ہو۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے جونہی کلام پڑھنا شروع کیا تو رحمتِ الہٰی بارش کی صورت میں چھما چھم برسنے لگی۔ قربان جائیے حاجی مشتاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَاق کی خوش الحانی اور سامعین کی آپ سے محبت پر کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبارش کے باوجود نعت شریف پڑھتے رہے اور سامعین وہیں بارش میں کھڑے نعتِ مصطفٰے سے محظوظ ہوتے رہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حقوقُ العباد کا معاملہ واقعی بہت نازک ہے۔ حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیحقوق العباد کے معاملے میں کس قدر محتاط تھے۔ حقوقُ العباد کی اہمیت كے بارے ميں سرکارِ دوعالم، شفیعِ معظم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ مکرم پیشِ نظر رکھنا چاہئے چنانچہ
مفلس کون؟
حضرت سیِّدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ پیکرِ انوار، تمام نبیوں کے سردار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے اِسْتِفسار فرمایا:کیا تم جانتے ہو مفلس کون ہے؟ صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی:ہم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع